جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کھانے کو روٹی اور پہننے کو کپڑا نہیں عمران خان کہتے ہیں گھبرانا نہیں

datetime 8  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ کھانے کو روٹی اور پہننے کو کپڑا نہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے گھر گھر معاشی تباہی کی داستانیں رقم ہو رہی ہیں،اگر پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچانا ہے تو عمران خان کی حکومت سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔بلاول ہائوس میڈیاسیل سے جاری بیان میں بلاول

بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے دور میں 50 فیصد عوام غربت کا شکار تھے، عمران خان نے حالات کو اسی نہج پر پہنچا دیا جہاں سے پیپلزپارٹی نے ملک کو نکالا تھا، گندم دستیاب مگر آٹا مہنگا، گنا موجود مگر چینی کی قیمتیں قابو سے باہر ہیں، یہ مہنگائی عمران خان کی مافیا کی سرپرستی کے نتائج نہیں تو اور کیا ہیں ؟۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو بجٹ میں تنخواہ دار اور پنشنرز سمیت عام آدمی کے ریلیف کی کوئی فکر نہیں، حکومت کا ہدف صرف جی ڈی پی کے غلط ہندسے کو درست ثابت کرنا ہے، عوامی ریلیف کا معاملہ سبوتاژ کرنے کیلئے جی ڈی پی کے غلط اعدادوشمار کا شوشہ چھوڑا گیا، اگر جی ڈی پی میں اضافہ ہوتا ہے تو ملک میں نوجوانوں کو نوکریاں ملتی ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان کی فوٹو شاپ جی ڈی پی اضافے نے برسرِ روزگار کو بیروزگار کر دیا، عمران خان حکومت میں ہر پانچواں فرد نوکری سے محروم یا اس کی آمدنی میں کمی ہوئی، کپاس قیمتیں 11 سالہ تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچا کر ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے نیا بحران پیدا کیا گیاہے، اگر پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچانا ہے تو عمران خان کی حکومت سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے علاوہ کسی دوسری پارٹی نے آج تک ایسا عوامی بجٹ نہیں بنایا کہ جس میں تنخواہ دار اور پنشنرز سمیت عام آدمی کو ریلیف ملا ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…