اسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو مل کر اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے قتل کا افسوسناک ہے۔ واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ پاکستانی نڑاد فیملی کو دہشت گردی کانشانہ بنانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔