جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

گھوٹکی ٹرین حادثہ جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی، ریسکیوآپریشن مکمل

datetime 8  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھوٹکی(این این آئی)گھوٹکی کے علاقہ ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62ہوگئی جبکہ 100 سے زائد زخمی ہیں، 47 میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں، دوسری جانب گھوٹکی ٹرین حادثے کے مقام پر ریلیف آپریشن مکمل کر لیا گیا، حادثے کا شکار انجن اور 17 کوچز اٹھا لی

گئیں اور ٹرینوں کو بحال کر دیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہو گئی ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی عثمان عبداللہ نے حادثے میں اب تک 62 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ رات گئے ملبے سے مزید 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ڈی سی گھوٹکی کے مطابق بیشتر زخمی مسافر رحیم یارخان کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں، جن میں سے10زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے 35 افراد کی میتوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے پنجاب کے مختلف شہروں، راول پنڈی، فیصل آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لودھراں روانہ کیا گیا ہے۔فصیل ایدھی کی ہدایت پر میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں تدفین کے لیے پہنچانے کے لیے تاحال ایدھی رضاکاروں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ حادثہ مرکزی شاہراہ سے کافی دور پیش آیا جس کی وجہ سے

گاڑیاں پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پھر راستہ خراب ہونے کی وجہ سے بھی ہیوی مشینری پہنچنے میں تاخیر ہوئی جبکہ اندھیرے کی وجہ سے بھی امدادی کاموں میں مشکلات پیش آئیں، تاہم مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری امدادی کارروائیاں شروع کردی تھیں۔فوج اور رینجرز کے دستے بھی جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں میں

مصروف عمل رہے۔ فوری امداد کے لیے ملتان سے ہیلی کاپٹر بھیجے گئے۔ ریلوے ذرائع نے تصدیق کی کہ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ریلوے کے دوپولیس اہلکاروں سمیت4ملازمین بھی شامل ہیں ۔ حادثے میں دونوں ٹرینوں کے ڈرائیور محفوظ رہے۔دوسری جانب پاکستان ریلوے نے 29گھنٹوں بعد ریلوے ٹریک بحال کردیاہے۔اس ضمن میں

ڈی ایس ریلوے سکھر طارق لطیف نے بتایاتقریباً29گھنٹوں کے بعد ریلوے ٹریک پر ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریک پیر کی صبح 3 بج کر 40 منٹ پر بند ہوا تھاجو 29 گھنٹوں کے تعطل کے بعد بحال ہوا ہے۔ڈی ایس ریلوے سکھر نے بتایا کہ اتوار سے رکی ٹرینیں اب منزل مقصود کی طرف چلنا شروع ہو گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ

ٹریک پر فی الحال ٹرینوں کی اسپیڈ کم رکھی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کی وجہ سے 35 مسافر ٹرینیں مختلف اسٹیشنوں پر رکی ہوئی تھیں۔ریلوے حکام کے مطابق اپ ٹریک سے پہلی ٹرین بہاء الدین زکریا ایکسپریس کوحادثے کے مقام سے گزارا گیاہے، جبکہ متاثرہ ڈائون ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے۔ ڈی ایس ریلوے سکھر طارق لطیف نے بتایا کہ

حادثے سے کے باعث 1ہزار 80 فٹ ٹریک کو نقصان پہنچا۔ترجمان ریلوے کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران ریلوے انتظامیہ اورافسران بھی ڈیوٹی پر معمور رہے جبکہ چیئرمین ریلوے اور سی ای او ریلوے، وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔وزیر ریلوے اعظم سواتی نے گزشتہ روز ریلیف آپریشن کی مکمل نگرانی کی۔واضح رہے کہ گزشتہ صبح سکھر ڈویژن

میں ریتی ریلوے سٹیشن کے قریب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر کر ڈائون ٹریک پر جا گریں اور مخالفت سمت راولپنڈی سے آنے والی سرسید ایکسپریس دو منٹ بعد ہی ان سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 12 بوگیوں کو نقصان پہنچا جن میں 8 بوگیاں ملت ایکسپریس اور 4 بوگیاں سر سید ایکسپریس کی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…