اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

بال بال بچ گیا،ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیو پر عاصم اظہرکا ردعمل

datetime 8  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر گلوکار وجاہت عاشر کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی شدید تنقید کی زد میں ہیں ۔مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے اور مداحوں کی شدید تنقید کے بعد اب اداکارہ کے سابقہ دوست عاصم اظہر کا بھی رد عمل سامنے ا?گیا ہے، گلوکار عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر بالی وڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر پر بنائی گئی مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے

شکر ادا کیا۔ویڈیو میں انوپم کھیر کو’ بال بال بچ گیا ‘کہہ کر بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔خیال رہے کہ حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر کی گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو وائر ل ہوئی تھی جس میں انھیں وجاہت عاشر کے ساتھ دیکھا گیا تھا ویڈیو میں وجاہت کو بیڈ پر کمبل اوڑھے موجود ہیں۔اداکارہ نے پوسٹ کا کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا تھا اپنے بھائی کو ایسے سنبھالا جاتا ہے جب وہ 101 بخار میں تپ رہا ہو۔دوسری جانب ٹوئٹر پر بھی اداکارہ ہانیہ عامراس وقت سرفہرسٹ ٹرینڈ کررہی ہیں ،جہاں صارفین اداکارہ کی وائرل ویڈیو سمیت ان کا مذاق اڑارہے ہیں ساتھ ہی ان پر برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ناموراداکار دانش تیمور نے کہا ہے کہ میاں بیوی کا رشتہ اعتماد ،محبت اورباہمی تعاون سے پھلتا پھولتا ہے ،یہ رشتہ اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ ذرا سی غلط فہمیوں پر اسے کوئی نقصان نہ پہنچے اورجس حدتک ممکن ہو اپنے اختلافات جلد سے جلد ختم کر لینے چاہئیں۔ایک انٹر ویو میں دانش تیمور نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ عائزہ خان کے ساتھ بڑی خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں اور خدا کی ذات نے مجھے بچوں جیسی نعمت سے بھی نواز رکھا ہے ۔ سچی بات یہ ہے کہ میری ازدواجی زندگی میں میرے ساتھ عائزہ نے جس طرح تعاون کیا کیا وہ وہ قابل تحسین ہے اور میں نے بھی اس کوبھرپور انداز میں سپورٹ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کا رشتہ اعتماد کی ڈور سے بندھا ہوتا ہے اور اس ڈور کی مضبوطی کے لئے محبت کا جزو لازمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی چھوٹی چھوٹی غلطیاںنظر انداز کر کے اس رشتے کو پائیدار بنایا جا سکتاہے ۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…