منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

انتخابات کے بائیکاٹ کا خوف ، خامنہ ای نے خالی ووٹ دینا حرام قرار دیدیا

datetime 8  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی )ایران میں 18 جون کو مقررہ صدارتی انتخابات کا وقت قریب آ رہا ہے۔ ایسے میں ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای نے ایک بار پھر عوام پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابات میں بھرپور انداز سے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق خامنہ ای نے کہاکہ

خالی ووٹ دینا حرام ہے بالخصوص جب کہ ملک کے نظام کو کمزور کرنے کا سبب بنے۔خامنہ ای کا یہ موقف ان کے دفتر کی جانب سے جاری ایک جریدے میں شائع ہونے والے ایک جواب میں سامنے آیا۔ سوال میں سادے بیلٹ پیپر (جس پر کسی امیدوار کا نام تحریر نہ ہو)کے ساتھ ووٹ ڈالنے کا شرعی حکم پوچھا گیا تھا۔ خامنہ ای کے مطابق کسی بھی وجہ سے سادہ کاغذ کے ذریعے ووٹ دینا حرام ہے جب کہ اس کے نتیجے میں ایران میں اسلامی نظام کمزور ہو۔ایرانی رہبر اعلی اپنے سابقہ بیانات میں باور کرا چکے ہیں کہ ووٹ دینا شرعا واجب ہے۔ادھر ایرانی طلبہ کے سروے مرکز کی جانب سے کرائے جانے والے سروے کے مطابق ووٹنگ کا حق رکھنے والے ایرانیوں کی کل تعداد میں سے 34% افراد 18 جون کو مقررہ صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دوسری جانب سروے میں شریک 32.4% افراد کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات میں کسی طور بھی ووٹ نہیں ڈالیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…