اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیلئے تمام ٹیکنالوجی اور عمل مکمل کرلیا ، اپوزیشن کو معاملے میں ساتھ بیٹھنے کی دعوت

datetime 8  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیلئے تمام ٹیکنالوجی اور عمل مکمل کرلیا ہے ، اپوزیشن بھی معاملے پر ہمارے ساتھ بیٹھے ،بیر ون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر بھی الیکشن کمیشن سے بات ہوئی ہے ،الیکٹرانک اور آئی ووٹنگ کے فروغ کیلئے الیکشن کمیشن کیساتھ معاونت جاری رہے گی ،اگلا الیکشن 2023 میں نئے میکینزم کے تحت ہو گا۔

ان خیالات کا اظہا ر وفاقی وزراء فواد چوہدری ، سینیٹر شبلی فراز اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اطلاعات ے بتایاکہ الیکشن کمیشن کے حکام سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں الیکشن کمیشن سے 4نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ انتخابات کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے،ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن الیکٹرانک بل پر ہمارے ساتھ بیٹھے۔ انہوںنے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے تمام ٹیکنالوجی اور عمل مکمل کر لیا ہے،انتخابی اصلاحات کے عمل کیلئے اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ فواد چوہدری نے کہاکہ الیکٹورل ریفارمز بل کے ذریعے49 ترامیم پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے لیے کام مکمل ہے، خوشی ہے الیکشن کمیشن نے حکومتی اقدامات پر اطمینان ظاہر کیا، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ہمارا وعدہ ہے، آئی ووٹنگ پر آزاد مشیر کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو ملی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ شبلی فراز رواں ہفتے الیکشن کمیشن میں الیکٹرانک ووٹنگ میشن کا عملی مظاہرہ دکھائیں گے، حکومت نے الیکشن کمیشن کو مکمل معاونت دینے کا کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن 2023 میں نئے میکینزم کے تحت ہو گا۔مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہاکہ سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ اور آئی ووٹنگ سے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کو کہا، الیکشن کمیشن نے رولز بنائے لیکن اس حوالے سے قانون موجود نہیں تھا۔بابر اعوان نے کہا کہ اس حوالے سے ہم آرڈینس لائے ، الیکشن کمیشن 2023 کے انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرائے، ہم اس آرڈیننس کو آج اسمبلی میں لے کر جا رہے ہیں، حکومت اس معاملے میں سختی کا مظاہرہ نہیں کرے گی۔مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے3 حصے ہیں، یہ دھاندلی آر او کی تقرری سے ہوتی ہے جو اس ہی ضلع سے تعینات ہوتے ہیں، ہم آر او کی تعیناتی کے اسی ضلع سے تعیناتی کے معاملے کو تبدیل کریں گے۔بابر اعوان نے کہا کہ نتائج کی تیاری میں دھاندلی کا علاج بھی ٹیکنالوجی کے ذریعے کر رہے ہیں ، ہم ٹیکنالوجی پر مبنی الیکشن اصلاحات بل لے کر جائیں گے، قومی اسمبلی میں اکثریت ہے سینیٹ میں بھی آسانی سے پاس کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن اپنی تجاویز حکومت کو دے ۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے کہ الیکشن صاف شفاف اور قابل اعتبار بنایا جائے۔ شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ایسا الیکشن کرنا چاہیے جس پر سارے پاکستان کو اعتبار ہو۔ شبلی فراز نے کہا کہ آر ٹی ایس ماضی کے قصے ہیں، ہم مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ ای وی ایم مشین کی قمیت سے متعلق کوئی اعداد دینا مناسب نہیں ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گھوٹکی میں دل خراش واقعہ ہوا ہے، ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے کہ ملک میں الیکشن شفاف طریقے سے ہو۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ الیکٹرانک اور آئی ووٹنگ کے فروغ کیلئے الیکشن کمیشن کیساتھ معاونت جاری رہے گی



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…