جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

عمران صاحب جب وزیراعظم خود چور اور جھوٹا ہو تو عوام قرض اور بے روزگاری کی دلدل میں دھنس جاتے ہیں ، ن لیگ

datetime 7  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب جب وزیراعظم خود چور اور جھوٹا ہو تو عوام قرض اور بے روزگاری کی دلدل میں دھنس جاتے ہیں ، عمران صاحب آپ نے کارٹلز اور مافیا کی سہولت کاری کر کے عوام

کو معاشی تباہی اور مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب تاریخی ۰۰۰۵۱ ارب کے قرض اور کرپشن کی دلدل ‘‘میں عوام کو آپ نے دھنسایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کا تیز ترین اور سب سے زیادہ 15000 ارب کا قرض لے کر عمران صاحب آپ کی حکومت نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کی حکومت ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے عالمی تصدیق شدہ کرپٹ ترین حکومت ہے ،عمران صاحب آپ نے آٹے، چینی، دوائی، ایل این جی، رنگ روڈ، مالم جبہ سے اپنی اور اپنی اور مافیا کی جیبیں بھر کے ملک کو کرپشن کی دلدل میں دھنسا دیا ہے،ڈیزل سے مہنگی بجلی بنا کر کارٹلز اور مافیا کی جیب بھر کے آپ نے عوام کو غریب اور بے روزگار کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا ریلیف پیکج میں 1200 ارب روپے کا ڈاکہ اور عوام ویکسین کے لئے ترستی رہی،تین سال میں گردشی قرض 1200 ارب سے بڑھا کر 2800 ارب پر پہنچا کر آپ نے عوام کو قرض کی دلدل میں دھنسایا ہے۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب جب وزیراعظم خود چور اور جھوٹا ہو تو عوام قرض اور بے روزگاری کی دلدل میں دھنس جاتے ہیں ، عمران صاحب آپ نے کارٹلز اور مافیا کی سہولت کاری کر کے عوام کو معاشی تباہی اور مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…