منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

رواں سال کا پہلا سورج گرہن کب اور کہاں دیکھا جا سکے گا ، ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کر دی‎‎

datetime 7  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن/این این آئی ) روا ں سال 2021 کا پہلا سورج گرہن 10 جون بروز جمعرات کو لگے گا ، سال2021 کا پہلا سورج گرہن جزوی ہوگا جو دنیا کے مختلف ممالک افریقہ ،یورپ اور مغربی امریکامیں دیکھا جاسکے گا سال 2021میں 10جون کولگنے والا سورج پاکستان ،انڈیا اوربنگلہ دیش میں دیکھائی نہیں دے گا، ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ

رواں سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا لیکن یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی اور ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نےرواں سال کے پہلے سورج گرہن کے حوالے سے اپنا بیان جاری کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 10 جون کا سورج گرہن روس، گرین لینڈ، شمالی کینیڈا، شمالی ایشیا، یورپ اور امریکا میں دیکھا جاسکے گا۔ماہر فلکیات نے مزید کہا کہ سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 12 منٹ پرشروع ہوگا۔پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ 3 بج کر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا جبکہ 3 بج کر 34 منٹ پر یہ اختتام کو پہنچے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ سورج گرہن کے دوران اس کا ’رِنگ آف فائر‘ دیکھا جائے گا۔واضح رہے کہ اپریل میں رواں سال کا پہلا سپر مون دنیا کے کئی ممالک میں دیکھا گیا۔ چاند زیادہ چمک دار، روشن اور بڑا دکھائی دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند کا مدار زمین کے قریب ہوتا ہے۔اپریل میں نظر آنےوالے سپر مون کو گلابی سپر مون کا نام دیا گیا ہے۔سپر مون وہ چاند ہوتا ہے جو پورے چاند کی اوسط ظاہری جسامت کے مقابلے میں 7 فیصد تک بڑا ہوتا ہے جبکہ اس کی روشنی بھی دیگر مہینوں میں پورے چاند کی نسبت 15 فیصد تک زیادہ ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…