جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ حکومت کاخیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری کو سب سے اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کااعلان

datetime 7  جون‬‮  2021 |

کرائسٹ چرچ (این این آئی)نیوزی لینڈ حکومت نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والے حبیب اللہ مروت کو نمایاں خدمات پر نیوزی لینڈ کے سب سے اعلیٰ سول ایوارڈ ”کوئنز سروس میڈل ”دینے کااعلان کیا ہے ، نیوزی لینڈ کے گور نر جنرل ایک تقریب میں پاکستانی کو ایوارڈ سے نوازیں گے ۔پیر کو کوئنز برتھ ڈے کے

موقع پر حکومت نیوزی لینڈ کی جانب سے مختلف شعبوں میں شاندار خدمات کے اعتراف میں مختلف شخصیات کو ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دینے کااعلان کیا گیا ہے جس میں پاکستان کے صوبہ خیبر پختو نخوا کے ضلع لکی مروت کے گائوں شربی خیل کے حبیب اللہ مروت کا نام بھی شامل ہے انہیں مسلم اور ایتھنک کمیونٹیز میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ ”کوئنز سروس میڈل” سے نوازنے کااعلان کیا گیا ہے جنہیں دیگر شخصیات سمیت گور نر جنرل آف نیوزی لینڈ کی جانب سے ایک پروقار تقریب میں دیا جائیگا ۔ اس ایوارڈ کے ناموں کے انتخاب کیلئے حکومت نیوزی لینڈ کی کابینہ کے زیرانتظام اعزازی ایونٹ کے ذریعے وزیر اعظم کے مشورے پر ملکہ برطانیہ منظوری دیتی ہے ۔حبیب اللہ مروت جو گومل یونیورسٹی سے گریجویٹ اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں 2007ء سے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں اپنی فیملی کے ساتھ مقیم ہیں وہ مسلم اور ایتھنک کمیونٹیز میں

نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کھیل کے ذریعے ایتھنک کمیونٹیز کو قریب لانے میں بھرپور کر دار ادا کیا ۔ انہوںنے نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کے ساتھ ملکر ایتھنک کمیونٹیز کی بچیوں کیلئے سپورٹس پروگرام شروع کئے اس کے علاوہ انہوں نے مسلم کمیونٹی میں بھی قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں ۔ حکومت کی جانب

سے ان کی ان خدمات کے اعتراف میں انہیں ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دینے کااعلان کیا ہے ۔ وزیر اعظم جیسنڈر آر ڈرن نے ملک کیلئے گرانقدر خدمات پر ان کا ذاتی طورپر شکریہ ادا کیا ہے اس کے علاوہ نیوزی لینڈ حکومت ، پارلیمنٹرینز اور نیوزی لینڈ کی عوام کی طرف سے بھی شکریہ کے پیغامات بھیجے گئے ۔ نیوزی لینڈ میں رہنے والی پاکستانی

کمیونٹی نے حبیب اللہ مروت کی اس اچیومنٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دوسرے ملکوں کی طرح نیوزی لینڈ میں بھی رہنے والے پاکستانی اپنی محنت اور لگن سے اپنے ملک کا نام روشن کررہے ہیں اور آئندہ بھی نیوزی لینڈ کے مختلف شعبوں میں نمایاں مقام پید اکرتے رہیں گے ۔واضح رہے کہ حبیب اللہ مروت نیوزی لینڈ کی تاریخ میں کسی بھی پاکستانی کی جانب سے نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا سول ایوارڈ لینے والی پہلی شخصیت ہیں جنہیں حکومت کی جانب سے یہ ایوارڈ دینے کااعلان کیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…