منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

انڈے صحت کے لیے اتنے مفید کہ یقین نہ آئے

datetime 7  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(یواین پی) انڈوں کو ہمیشہ سے صرف پروٹین کے حصول کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے لیکن دراصل ایسا نہیں، انڈے دیگر بہت سے فوائد سے مالامال بھی ہوتے ہیں۔ البتہ ماہرین خوراک تجویز کرتے ہیں کہ ان کا استعمال’حد میں رہے’تو ہی بہتر ہے۔انڈے اپنے اندر کچھ ایسے

جسمانی فوائد رکھتے ہیں جن سے آپ پوری طرح سے واقف نہیں ہوں گے یا کچھ لوگوں کے تو تصور میں بھی نہیں ہوگا کہ انڈے اتنے مفید ہوتے ہیں۔آیئے آج ہم آپ کو انڈوں کے ایسے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے جس کے بعد اسے ناپسند کرنے والے بھی انڈہ کھانے پر مجبور ہوں گے۔جسم کے دفاعی نظام کے لیے بہتر:انڈوں میں جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ اس لیے اگر آپ کسی انفیکشن، وائرس یا دیگر امراض سے خود کو بچانا چاہتے ہیں تو روز ایک انڈہ کھانا شروع کردیں۔سائنس دانوں کے مطابق ایک انڈے میں سلینیم (کیمیائی عنصر) کی ایک مخصوص مقدار موجود ہوتی ہے۔ جس سے”جسمانی دفاعی نظام”کو سپورٹ ملتی ہے جب کہ یہ ”تھائی رائیڈ ہارمون”کو ریگولیٹ بھی کرتا ہے۔کولیسٹرول میں کمی:انڈوں کے اندر کولیسٹرول کی 212 ملی گرام مقدار پائی جاتی ہے۔ جس کے باعث یہ جسم میں اچھے کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ کرتے اور اسے بہتر بناتے ہیں۔ کچھ لوگ صرف اس ڈر سے انڈے نہیں کھاتے کہ کولیسٹرول میں اضافہ ہو گا یا وزن بڑھ جائے گا، تو ایسی کوئی بات نہیں۔ انڈے ہرگز مضر صحت کولیسٹرول نہیں بڑھاتے۔امراض قلب سے محفوظ رکھتا ہے:طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق انڈوں کے استعمال سے امراض قلب میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔ انڈوں سے پیداشدہ مفید کولیسٹرول جسم میں مثبت تبدیلیوں کا باعث بنتا اور دل کی بیماریوں کے خطرے میں کمی لاتا ہے۔جسمانی توانائی میں اضافہ کرتا ہے:انڈہ جسم کو توانائی فراہم کرنے والی غذاؤں میں سے ایک ہے۔ اس لیے اگر آپ چاہتے ہیں کہ پورا دن بھرپور توانائی سے کام کریں تو ناشتے میں ایک انڈہ ضرور کھائیں۔ انڈوں میں وٹامن بی ٹو کی ایک قسم ”ریبوفلیوین”پائی جاتی ہے۔ جس کا کام خوارک کو ایندھن میں بدلنا ہوتا ہے،اسی سے جسم کو طاقت حاصل ہوتی ہے۔ اس لیے انڈوں کو توانائی کی فراہمی میں اہم کردارادا کرنے والی ایک اہم غذا قرار دیا جاتا ہے۔جلد اور بالوں میں چمک پیدا کرتا ہے:خواتین بالوں اور جلد کی خوبصورتی کے لیے پارلرز کے چکر لگا لگا کر خود کو تھکا لیتی اور چہرے پر دانوں کے خوف سیانڈہ استعمال نہیں کرتیں۔ ایسی خواتین کے لیے اچھی خبر ہے کہ انڈہ ناصرف جلد اور بالوں میں چمک بڑھاتا ہے بلکہ اس میں موجود وٹامن بی اور بی 12 اعصابی نظام کی بہتری کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…