اسلام آباد(آن لائن)پاکستان ریلویز کے افسران کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ریلویز کے وفاقی اور صوبائی اداروں اور محکموں کے ذمے واجبات میں صرف ایک سہ ماہی (تین ماہ)کے دوران ایک ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔وزارت ریلوے کے دستاویزات کے مطابق31مارچ 2021تک مختلف
وفاقی اور صوبائی محکموں کے ذمے ریلوے کے واجبات 9ارب 89کروڑ 16لاکھ روپے سے تجاوز کر گئے ، جن میں سے وفاقی اداروں کے ذمے ایک ارب 17کروڑ21لاکھ ،صوبائی محکموں کے ذمے 2ارب 44کروڑ 42لاکھ جبکہ پرائیویٹ باڈیز کے ذمے 6ارب 27کروڑ52لاکھ روپے سے زائد واجبات ہیں۔جبکہ 31دسمبر 2020تک ریلوے کے ان اداروں کے ذمے واجبات 8ارب 37کروڑ 50لاکھ تھے ،وفاق کے زیر انتظام چلنے والے اداروں کے ذمے پاکستان ریلویز کے 70 کروڑ90لاکھ84ہزار روپے کے واجبات تھے ،صوبائی اداروں کے ذمے ریلویز کے ایک ارب 98 کروڑ2لاکھ17ہزار روپے جبکہ نجی اورخودمختار اداروں کے ذمے ریلویز کے 5ارب 68کروڑ57لاکھ 36 ہزار روپے کے واجبات ادا تھے، صرف تین ماہ میں واجبات میں ایک ارب روپے تک کے اضافے کی وجہ سے رواں مالی سال میں ریلویز کے سالانہ خسارے میں بھی اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔