ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

اعتمرنا ایپ سے 2کروڑ مسلمان مستفید سعودی وزارت حج نے تفصیلات سے آگاہ کردیا

datetime 7  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے انکشاف کیا ہے کہ عمرہ زائرین کی سہولت اور رہ نمائی کے لیے تیار کی جانے والی ایپ اعتمرنا سے اب تک 20 ملین افراد مستفید ہوچکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اعتمرنا ایپ کے ذریعے دی جانے والی ہدایات میں مسجد حرام میں نمازوں کے اوقات، کرونا وبا کے نماز کے دوران ایس اوپیز، عمرہ کی ادائی،

مسجد نبوی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا شیڈول بھی شامل ہے۔مکہ معظمہ اور مدینہ م منورہ میں خصوصی مراکز سروسز سے اب تک بیرون ملک سے آنے والے 30 ہزار معتمرین مستفید ہوچکے ہیں۔سعودی عرب کی وزارت حج نے حرم کی حدود سے حرم مکی تک نمازیوں اور معتمرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے چار مقامات مختص کیے گئے ۔ اب تک اس سروس کے تحت 1 لاکھ 20 ہزار گاڑیاں چلائی گئی ہیں جس کے لیے2500 بسوں کا استعمال کیا گیا۔سعودی عرب کی وزارت حج نے محفوظ عمرہ ماڈل اپنانے کے لیے جدید تکنیکی آلات اور ڈیجیٹل اقدامات کیے ہیں تاکہ اللہ کے مہمانوں کو وبا کے دنوں میں ہرقسم کا تحفظ اور ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ عمرہ زائرین کی خدمت کرنے والے اداروں میں حکومتی اداروں کے ساتھ نجی شعبہ بھی شامل ہے۔ زائرین اور معتمرین کے لیے چھ رضاکارانہ پروگرامات کے دوران18 ہزار رضاکارانہ گھٹے کام کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…