منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

ستونوں کے بغیر دنیا کا سب سے بڑا گنبد تیار

datetime 7  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی)سعودی عرب کے مغرب میں جدہ شہر میں دنیا کا سب سے بڑا گنبد تیار کیا گیا ہے۔ جدہ سپر ڈوم کینام سے یہ گنبد کسی ستون کے بغیر تیار کیا گیا ہے جوپوری دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ڈوم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے

مغرب میں مدینہ منورہ روڈ پر تیار کردہ اس گنبد کا اندرونی رقبہ 34 ہزار مربع میٹر ہے اور اس کی اونچائی46 میٹر جب کہ قطر 210 میٹر ہے۔ یہاں پرہونے والی مختلف نوعیت کی سرگرمیوں کے لیے 5200 گاڑیوں کو پارک کرنے کی گنجائش ہے۔توقع ہے کہ اس گنبد نما سینٹر کا افتتاح کل( بدھ کو) مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کریں گے۔ اس گنبد کی چھت تلے ڈیجیٹیل منصوبوں کے انعقاد اور دیگر سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔اماراہ مکہ معظمہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر ہونے والی تمام سرگرمیوں اور تقریبات کو پہلی بار ایک ہفتے کیدوران منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان تقریبات میں حکومتی اداروں کے علاوہ نجی شعبہ بھی بھرپور شرکت کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…