ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایشیا ءکی بہترین جامعات میں 16پاکستانی یونیورسٹیزکو بھی شامل کر لیا گیا ‎

datetime 7  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بین الاقوامی ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست جاری کردی، جس میں پاکستان کی 16 یونیورسٹیز جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے سال 2021 کی 500 سے زائد ایشیا کی بہترین جامعات کی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان کی جامعات نے بہتر کارکردگی کی بنیاد پر جگہ بنائی۔ہائیر ایجوکیشن کی

جانب سے بین الاقوامی درجہ بندی کے علاوہ خطوں کی رینکنگ بھی جاری کی گئی ہے۔ رواں سال کے دوران ایشیا کی یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستانی جامعات ابھر کر سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 16 یونیورسٹیاں بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ ایک برس قبل یہ تعداد 12 کے قریب تھی۔ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی فہرست میں یونیورسٹیزکو تدریس، تحقیق، تعلیم کی سہولیات سمیت دیگر بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے۔فہرست میں قائد اعظم یونیورسٹی 100ویں، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان 124ویں، کامسیٹس یونیورسٹی171ویں نمبر پر رہیں، پاکستان کے حساب سے یہ درجہ بندی پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔دیگر یونیورسٹیوں میں پشاور یونیورسٹی ، ایگریکلچر یونیورسٹی آف فیصل آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ)، یونیورسٹی آف پنجاب، بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، پی ایم اے ایس، یونیورسٹی آف سرگودھا، یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس قائد اعظم یونیورسٹی کو اس کی تدریسی اور ریسرچ کے ماحول کی بنیاد پر ایشیا میں 85 واں نمبر دیا گیا جو کہ گزشتہ برس 79 واں تھا۔ امریکی ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کے مطابق ایشیائی یونیورسٹیوں میں پاکستان کی نمائندگی اچھی بات ہے، اس سال پاکستان نے اوسطا بہتر نتائج حاصل کئے ہیں۔ابتدائی دس میں سے 4 چین، تین ہانگ کانگ، دو سنگا پور، اور دو جاپان کی جامعات شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…