پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں، جنہوں نے 10 ارب درخت لگانے کے عزم کا اظہار کیا، برطانوی وزیراعظم کا وزیراعظم پاکستان کو بھرپور خراج تحسین

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے عالمی یوم ماحولیات 2021 کی میزبانی کرنے پر پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی ماحول کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام جیسے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں

جنہوں نے دس ارب درخت لگانے کے عزم کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی مہم ہے، ہفتہ کو عالمی یوم ماحولیات کی تقریب میں اپنے وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ قدرتی ماحول کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کو کورونا وائرس کی وبا کا سامنا ہے، یہ وبا دراصل اس سلوک کا ردعمل ہے جو انسانوں نے قدرتی ماحول کے ساتھ روا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی اور غیر معیاری طرز عمل نے ماحولیات کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیاں اسی کا نتیجہ ہیں اور آج پوری دنیا ان تبدیلیوں کے منفی اثرات کی زد میں ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قدرتی ماحول کے تحفظ و بحالی کی کوششوں میں نمایاں پیشرفت کی ہے، اس حوالے سے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام جیسے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی دہائی برائے بحالی ایکو سسٹم کے آغاز کو قدرتی ماحول کے تحفظ اور فطرت کے ساتھ انسان کے پائیدار تعلق کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ عالمی رہنماؤں نے عالمی حدت سے نمٹنے اور ماحولیاتی نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ ہفتہ پانچ جون کو عالمی سطح پر ماحولیات کا عالمی دن منایا گیا ، تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کو اس دن کی

میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے ، اس سلسلے میں کنونشن سینٹر اسلام آباد میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کنونشن سینٹر اسلام آباد کو پودوں اور پھولوں سے سجایا گیا تھا ۔ تقریب میں صدر ورلڈ اکنامک فورم ،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل، برطانوی وزیر اعظم ، چینی صدر سمیت عالمی رہنماؤں کے خصوصی پیغامات نشر کئے گئے۔

وزیر اعظم عمران خان سمیت سیاسی و حکومتی شخصیات، وزراء ، غیر ملکی سفیر بھی تقریب میں شریک ہوئے، تقریب میں ثقافتی شو بھی پیش کیا گیا۔تقریب میں پاکستان تحریک انصاف حکومت کے 10 بلین ٹری منصوبے سے متعلق ڈاکیومنٹری دکھائی گئی ، تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر تقریر میں

کلائمیٹ چیلنجز سے متعلق خطاب بھی دکھایا گیا۔ ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے ورچوئل خطاب کر تے ہو ئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ماحولیاتی نظام کے لیے اقوام متحدہ اقدامات کررہی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ بہتر مستقبل کے لیے ایسے فیصلوں کی ضرورت ہے جو دوست ماحول کا باعث بننے

ماحولیاتی تبدیلی کو روکنا فرد واحد کا کام نہیں ہے بلکہ مجموعی کوششوں کے ذریعے ممکن ہے جس میں کاروباری برداری سمیت شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام لوگ شامل ہوں۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے جنگلات کا تحفظ اور سمندری حیاتیات کی بقا بہت ضروری ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے

کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے تحت لاکھوں ملازمت کے مواقع پید اہوں گے جو ملکی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کریں گے ۔ ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بورگ برینڈے نے اپنے پیغام میں کہا کہ ما حولیاتی بحالی پر کی جا نے والی کو ششوں کو سراہنا چاہیے 10بلین سونا می منصوبے پر مبارکباد پیش کرتا ہو ں پا کستان نے

ثابت کیا ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹا جا سکتا ہے ماحولیاتی نظام کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنا ہو گا ہمیں ماحول کو محفوظ بنا کر دنیا کو بچانا ہے امید ہے ماحول کی بہتری کیلئے پاکستان اقدامات کرتا رہے گا اپنی آنے والی نسلوں کیلئے ملکر کام کر نا ہوگا ۔ قوام متحدہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹو برائے ماحولیات پروگرام انگرا اینڈرسن نے اپنے پیغام

میں کہا کہ ہمیں ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کرنا ہے ، ہمیں قدرتی ماحول کی حفاظت کر کے دنیا کو بچانا ہوگا۔ورچوئل تقریب سے خطاب کرے ہوئے چینی سفیر ٹم کرسٹوفرسن نے کہا کہ بلین ٹری منصوبہ بلاشبہ ماحول دوست ہے۔ عالمی برادری قدرتی ماحول کی بحالی کیلیے سنجیدہ اقدامات کرے۔چینی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان

کے ماحولیات کے لیے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ آنے والی نسلوں کی محفوظ مستقبل کے لیے کام کرنا ہوگا۔ انسانوں کی بقا کیلئے ہم سب کو اقدامات کرنا ہوں گے۔ عالمی برادری کو مل کردوست ماحو ل کاوشیں کرنی چاہئیں۔چینی سفیر ٹم کرسٹوفرسن نے چینی صدر کا پیغام سنایا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ماحولیاتی نظام کی بہتری کیلئے

پاکستان نے بہترین اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہا کہ عالمی براری کو ماحول کی بہتری کیلئے مخلص ہو کر کام کرنا ہوگا ، ماحول کی بہتری کا کام انسانیت کی بقا کیلئے ضروری ہے۔ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں ، چین ماھولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔اقوام متحدہ کے

ماحولیاتی پروگرام کے تحت سربراہ نیچر فار کلائمیٹ برانچ ، ایکو سسٹم ڈویڑن ٹم کسٹوفرسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضروری ہے کہ درست وقت میں درست درخت لگائیں، ابھی بھی قدرتی سرمایہ بڑھانے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ، حکومت پاکستان نے جنگلات لگا کر اور دیگر ایکو سسٹم بحال کر کے اچھے اقدامات کئے ، ہم

پاکستانی حکومت کا اس سال ماحولیات کے عالمی دن پر میزبان بننے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔قائمقام برطانوی ہائی کمشنر الیگزینڈر ایونز نے کہا کہ خوشی ہے اس سال پاکستان عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کر رہا ہے، قدرتی وسائل سے مالا مال دوست ملک کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے سنگین خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے اردو میں پیغام دیتے

ہوئے کہا کہ بورس جانسن حکومت اسلام آباد کی کوششوں کی بھرپور سپورٹ کر رہی ہے، کیونکہ ساتھی ہی مشکل وقت میں کام آتے ہیں۔ یاد رہے رواں سال یوم ماحولیات کا موضوع ماحولیاتی نظام کی بحالی ہے۔ وزیراعظم کا 10 ارب درختوں کا منصوبہ دنیا بھرمیں پاکستان کی پہچان بن گیا ہے۔ 10 ارب درختوں کے منصوبے کی دنیا بھر میں تعریف کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…