جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھار ت میں ایٹم بم کی تیاری میں استعمال ہونیوالے یورینیم کی فروخت کی کوشش کا ایک اور واقعہ، پاکستان کا شدید ردعمل

datetime 5  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان نے بھارت میں غیر قانونی طور پر یورینیم کی برآمدگی اور اور فروخت سے متعلق متعدد واقعات پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے بھارت میں 6 کلو یورینیم فروخت میں ملوث افراد سے متعلق میڈیا رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، بھارت میں یورینیم مواد کی غیرقانونی فروخت جیسے واقعات کی مکمل تحقیقات اور

جوہری مواد کی حفاظت کے اقدامات پر زور دیتا ہے، بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں پولیس نے 7 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6.4 کلوگرام یورینیم برآمد کی تھی تاہم عہدیدار اب تک اصل مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے جس سے یہ حساس مادہ خریدا گیا تھا۔جھارکھنڈ میں یورینیم کی کانیں ہیں اور ایک یورینیم پروسیسنگ پلانٹ بوکوارو شہر سے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور جادگوڈا میں واقع ہے۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ یہ واقعات ‘ناقص کنٹرول، ناقص ریگولیٹری اور اس کے کمزور نفاذ کے طریقہ کار کی نشاندہی کرتے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کے اندر ایٹمی مواد کی بلیک مارکیٹ وجود ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1540 اور ایٹمی مواد کے تحفظ سے متعلق آئی اے ای اے کنونشن کی مدد سے ریاستوں کو پابند بنایا جائے کہ وہ جوہری مواد کو غلط ہاتھوں میں جانے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کو یقینی بنائیں۔‎



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…