جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

نبی کریم ؐ یہ دعا پڑھ کر بیماروں پر دم فرماتے تھے ،آپ بھی یہ دعا سیکھیں

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) روحانی طور پر تسکین اور صحت پانے کے لئے بہت سے مسلمان دعاوں اور دم پریقین رکھتے ہیں ۔اگر ایسے تمام مسلمان یہ دم کرنا سیکھ لیں تو اللہ کے حکم سے اس گھر میں کوئی بڑی بیماری نہیں آئے گی بلکہ جسمانی اور روحانی ا عتبار سے جہاں

بیماریوں کا تدارک ہوگا وہاں سماجی بیماریوں یعنی بے روزگاری سے بھی نجات مل جائے گی ۔ احادیث مبارکہ میں یہ دم حضرت میمومنہؓ سے روایت کیا جاتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کسی بیمار کو یہ دم کیا کرتے تھے تو اسے شفا نصیب ہوتی تھی۔احادیث میں بیان کیا جاتا ہے کہ حضرت میمونہؓ نےاپنے بیماربھانجے عبدالرحمن بن سائبؓ سے کہا’’ میں تمہیں رسول اللہ ﷺ والا دم نہ کروں؟ آپﷺ فرماتے تھے’’ بسم اللہ ارقیک واللہ یشفیک من کل داء فیک اذہب الباس رب الناس واشف انت الشافی لا شافی الاانت‘‘ یعنی ’’اللہ کے نام سے میں تمھیں دم کرتا ہوں، تمھاری ہر بیماری سے تم کو شفا دے گا۔لوگوں کے پروردگار تکلیف دور کر دے ،شفا دے دے ، تو ہی شفا کرنے والا ہے۔ تیرے علاوہ کوئی شفا دینے والا نہیں‘‘ ایک مسلمان کے لئے اس سے زیادہ باعث رحمت اور کون سی بات ہوسکتی ہے کہ وہ اپنی رومرہ ظاہری و باطنی بیماریوں کے لئے ایسی دعا سیکھ لے جس میں سکھ ہی سکھ ہے ۔ اسے در در نہ پھرنا پڑے۔ہر گھر میں جب تقویٰ اور پرہیز گاری موجود ہوگی تو یہ دعائیں ان کے لئے بہترین معالج ثابت ہوسکتی ہیں جن کا سنہ مبارکہ میں مفصل ذکر کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…