جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سائنسی تاریخ کی انقلابی کتاب چھ کروڑ روپے میں فروخت

datetime 4  جون‬‮  2021 |

نیو یارک(این این آئی)گزشتہ ہفتے سائنسی تاریخ کی ایک اہم اور انقلابی کتاب کا 478 سال پرانا اولین ایڈیشن چھ کروڑ پاکستانی روپے میں نیلام ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کتاب سولہویں صدی عیسوی کے مشہور یورپی ماہرِ فلکیات نکولس کوپرنیکس کی تصنیف ہے جس میں پہلی بار سورج کو کائنات کا مرکز قرار دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے زمین کو کائنات کا مرکز سمجھا جاتا تھا اور کہا جاتا تھا کہ

تمام ستارے اور سیارے ہماری زمین کے گرد گھوم رہے ہیں۔لاطینی زبان میں لکھی گئی اس کتاب کا عنوان(آسمانی کروں کی گردش کے بارے میں)ہے اور اس کا پہلا ایڈیشن 1543 عیسوی میں، ٹھیک اسی سال شائع ہوا جب کوپرنیکس اس دنیا سے رخصت ہوا۔اس سے پہلے تک مذکورہ کتاب کے پہلے ایڈیشن کی صرف 276 کاپیاں ہی معلوم تھیں، جن میں سے ایک کاپی 2008 میں 22 لاکھ 10 ہزار ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں نیلام ہوچکی ہے۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو گزشتہ ہفتے نیلام ہونے والی کاپی کی قیمت اس سے بہت کم ہے کیونکہ اس کے چند صفحات پھٹے ہوئے ہیں۔یہ کتاب اس لیے اہم ہے کیونکہ اس میں کوپرنیکس نے سورج کو کائنات کا مرکز قرار دینے کے علاوہ یہ بھی کہا تھا کہ زمین ایک سیارہ ہے جو دوسرے سیاروں کی طرح سورج کے گرد اپنے مدار میں چکر لگا رہی ہے۔کوپرنیکس نے سورج کے گرد سات کروںکا تصور پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے چھ دائروں (مداروں)میں سیارے ہیں جن میں بالترتیب عطارد، زہرہ، زمین، مریخ، مشتری اور زحل شامل ہیں جو اس زمانے تک دیکھے گئے سیارے تھے جبکہ سب سے بیرونی کرہ ثوابت (ستاروں)کا ہے جو آسمان میں اپنی اپنی جگہ ساکن ہیں۔اسی تحقیق کو آگے بڑھاتے ہوئے بعد ازاں ٹائیکو براہے نے آسمان کے تفصیلی مشاہدات کیے اور سیاروں کی حرکت سے متعلق تفصیلات نوٹ کیں۔ان تمام معلومات کی روشنی میں ٹائیکو براہے کے شاگرد، جوہانس کیپلر نے سیاروں کی حرکت کے قوانین وضع کیے اور کہا کہ سورج کے گرد سیاروں کے مدار بالکل گول دائروںکی شکل میں نہیں بلکہ انڈوں جیسے یعنی بیضوی ہوتے ہیں۔اس کے بعد 17ویں صدی عیسوی میں جب آئزک نیوٹن نے کششِ ثقل (گریویٹی)کے بارے میں اپنے قوانین پیش کیے تو ان میں جوہانس کیپلر کی یہی تحقیق استعمال کی گئی تھی۔نیوٹن نے اپنے یہ قوانین پرنسپیا میتھمیٹیکا نامی کتاب کی صورت میں شائع کیے جس کا پہلا ایڈیشن 1687 میں منظرِ عام پر آیا۔اگرچہ نیوٹن کی پرنسپیا کو سائنس کی عظیم ترین کتاب کا درجہ بھی حاصل ہے لیکن یہ بات بھی درست ہے کہ اسے یہ راہ نکولس کوپرنیکس کی آسمانی کروں کی گردش کے بارے میں اور جوہانس کیپلر کی تحقیق نے ہی دکھائی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…