جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

تصوف اللہ کا درد ہے ، آپ کو اس کلام سے روحانیت ملتی ہے ، جیسے اندر ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے ، جیسے روح گم ہو جاتی ہے، عابدہ پروین کی خوبصورت باتیں

datetime 4  جون‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہیکہ میرے اندر اللہ سائیں نے صوفی موسیقی کا رنگ اور شوق ڈالا، صوفی کلام کا دل اور روح پر اثر ہوتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے کہا کہ صوفی کلام میں زبان کو سمجھنے کی کوئی ضرورت نہیں، وہ چاہے عربی میں ہو، سندھی میں ہو، اردو یا فارسی میں مگر اس کا اثر دل پر ہوتا ہے، روح پر ہوتا ہے کیونکہ یہ

کلام اللہ کی طرف سے ہے ۔خصوصی انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ انھیں تین برس کی عمر سے موسیقی کا شوق تھا۔ وہ کہتی ہیں صوبہ سندھ کا ماحول درگاہ کا ماحول ہے ۔ سندھ کے لوگوں کا مزاج اور موسیقی بھی درگاہی ہے ۔ میرے والد میں بھی درگاہ کا ایک رنگ تھا جو پھر ہم سب میں آیا ۔میرے والد کا موسیقی کا ایک سکول تھا۔تصوف اللہ کا درد ہے ، آپ کو اس کلام سے روحانیت ملتی ہے ، جیسے اندر ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے ، جیسے روح گم ہو جاتی ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ صوفی کلام پڑھنے سے انسان کسی اور ہی دنیا میں چلا جاتا ہے ۔دوسری جانب ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ انہیں اداکاری کا بچپن سے شوق تھا اور ٹک ٹاک نے ان کا یہ شوق پورا کیا۔جنت مرزا کا نجی چینل کو دئیے گئے انٹرویو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اداکاری سے متعلق کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ بچپن میں وہ واش روم میں آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر اداکاری کرتے ہوئے خود کو دیکھتی تھیں اور اکثر اداکاری میں اتنا کھوجاتی تھیں کہ اداکاری کرتے کرتے رونا شروع ہوجاتی تھیں۔ٹک ٹاک اسٹار نے کہا بچپن میں انہیں اداکاری کا شوق ہوا جو عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتا گیا۔ جب ٹک ٹاک آیا تو انہوں نے وہاں ویڈیوز بناکر ڈالنی شروع کردیں اور وہ ویڈیوز آہستہ آہستہ لوگوں کو اتنی پسند آنی شروع ہوگئیں کہ آج وہ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر ہیں۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…