اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

روزانہ 100 چھکے مارنے کی پریکٹس کرتا ہوں ،اعظم خان

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹسمین اعظم خان کا کہنا ہے کہ وہ دن میں 100 چھکے لگانے کی پریکٹس کرتے ہیں۔ 22 سالہ اعظم خان کو انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے دوروں کے لئے پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اعظم خان نے بتایا کہ میری پریکٹس کافی الگ ہوتی ہے، تین دن پریکٹس کرتا ہوں کہ مجھے ہٹنگ کرنی ہے

اور تین دن گراؤنڈ شاٹ کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، پریکٹس میں کم سے کم 100 چھکے مارنے کی کوشش کرتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر پریکٹس میں 100 چھکے مارنے کی کوشش کروں گا تو میچ میں 10 یا 20 چھکے مارنے کے قابل رہوں گا، کوشش ہوتی ہے کہ میچ میں زیادہ سے زیادہ باؤنڈری لگاؤں، نیچے نمبر پر کھیلتا ہوں اس لیے سنچری بنانے کا موقع نہیں ملا۔اعظم خان نے کہا کہ ایک سال قبل مجھ پر تنقید کی جاتی تھی لیکن اب میری بیٹنگ کی تعریف کی جارہی ہے، میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ مداحوں کی توقعات پر پورا اتروں۔اعظم خان نے کہا کہ ایک سال قبل مجھ پر تنقید کی جاتی تھی لیکن اب میری بیٹنگ کی تعریف کی جارہی ہے، میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ مداحوں کی توقعات پر پورا اتروں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں اگر اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرنے کا موقع ملا تو کوشش ہوگی کہ سنچری سکور کروں۔ اعظم خان نے کہا کہ امید ہے کہ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔ ورلڈ کپ کھیلنے سے متعلق سوال پر اعظم خان نے کہا کہ پی ایس ایل اور سری لنکا پریمیئر لیگ میں کارکردگی اچھی رہی، پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، امید ہے کہ اچھی کارکردگی ہوگی تو سلیکٹرز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے منتخب کرلیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…