اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

خون کی کمی کے شکار افراد کیلئےدنوں میں اس کمی کو دور کریں ،جانیے چند آسان طریقے

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )خون کی کمی ایسی حالت ہے جو اس وقت ہوتی ہے جب جسم میں خون کے سرخ خلیوں کی تعداد ممعول سے کم ہوتی ہے۔خون کے سرخ خلیوں میں ہیموگلوبن پایا جاتا ہے جو جسم کو آکسیجن لے جانے میں مدد کرتا ہے۔اگر کوئی فرد خون کی کمی کا شکار ہوتا ہے تو اس کا خون جسم کے اعضائ� تک آکسیجن کی فراہمی میں ناکام ہوتا ہے۔ سرخ خلیوں کی تیاری میں کمی کی

وجہ سے جسم میں خون کی کمی ہوتی ہیہم کیسے خون کی کمی کو دور کر سکتے ہیں یہ جاننے کے لئے یہ مضمون آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔انڈے پروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہیں،جو ان وٹامنز کو بحال کرتے ہیں جو خون کی کمی کی وجہ سے کھو جاتے ہیں۔اس لئے صبح ناشتے میں انڈوں کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔کیلا آئرن سے مالا مال ہے، یہ خون کے سرخ خلیوں کی تیاری میں مدد کرتا ہے یہ جسم کو انرجی بھی مہیا کرتا ہے اس میں میگنیشیم بھی موجود ہوتا ہے جو ہمیوگلوبن میں اضافہ کرتا ہے۔جسم میں سرخ خلیوں کی تعداد کی بحالی کے لئے، خون کو فعال اور بہتر تیاری کے لئے چقندر کھانے کو کہا جاتا ہے۔اس کو سلاد کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ اس میں گاجر کو شامل کر کے اس کا جوس بنا کر بھی پیا جاسکتا ہے۔ چقندر میں آئرن، پوٹاشیم، سلفر، فائبر، کیلشیم اور وٹامنز زیادہ ہوتے ہیں۔یہ خون کی کمی دور کرنے کا بہترین گھریلو علاج ہے۔ اس میں توانائی بڑھانے والے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔اس میں غذائی اجزا وٹامن بی 12 اور آئرن موجود ہوتا ہے۔یہ جسم کو آئرن جذب کرنے میں مدد کرتا ہے جس کے نتیجے میں خون کے سرخ خلیات زیادہ ہوتے ہیں۔ جس وجہ سے خون کی کمی دور ہوتی ہے ہم ناشتے میں انار یا انار کا جوس استعمال کر سکتے ہیں۔ کیونکہ اس کے کھانے سے ہمیموگلوبن کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…