جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ویرات کوہلی سے موازنہ کیے جانے پر بابراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 4  جون‬‮  2021 |

لاہور ( آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ون ڈے کرکٹ کے عالمی نمبر ایک بیٹسمین بابراعظم نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں، ہر جگہ اور بڑے میچز میں پرفارمنس دی ہے۔ ویرات کوہلی سے اپنا موازنہ کیے جانے پر پاکستانی کپتان بابراعظم نے بتایا کہ ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں،

انھوں نے ہر جگہ اور بڑے میچز میں پرفارمنس دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب لوگ ہمارا موازنہ کرتے ہیں تو اس پر میں دباؤ محسوس نہیں کرتا، بلکہ مجھے فخر ہوتا ہے کہ وہ لوگ میرا موازنہ اتنے بڑے کھلاڑی کے ساتھ کر رہے ہیں۔ بابراعظم نے کہا کہ ذاتی طور پر کہوں تو ہمارا ا?پس میں کوئی موازنہ نہیں ہے لیکن لوگ یہ موازنہ کرتے ہیں اور مجھے خوشی ہوتی ہے۔پاکستانی کپتان نے کہا کہ میرا مقصد ہے کہ میں اسی طرح اپنی کارکردگی دکھاؤں جس طرح ویرات دکھاتے ہیں، اور پاکستان کو میچز جتواؤں تاکہ پاکستان فخر کرے۔نوجوان سپر سٹار نے کہا کہ دیکھیے، ہم دونوں علیحدہ علیحدہ کھلاڑی ہیں، میرا اپنا کھیلنے کا انداز ہے اور ویرات کوہلی کا اپنا کھیلنے کا انداز ہے، لہٰذا میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔خیال رہے کہ دنیائے کرکٹ میں بیٹنگ کے شعبے میں ویرات کوہلی، کین ولیمسن، سٹیو سمتھ اور جو روٹ کو صف اوّل کے بہترین بیٹسمینوں میں شمار کیا جاتا تھا، جبکہ انھیں ’فیب 4‘ (عمدہ 4 کھلاڑی) کہا جاتا تھا۔ اس دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے گزشتہ چند سالوں میں کرکٹ کے ہر فارمیٹ میں اپنی عمدہ اور تسلسل کے ساتھ پرفارمنس سے دنیا کو یہ باور کروایا کہ وہ بھی فیب 4 کی طرح کے ہی بہترین کھلاڑی ہیں اور اب ان کی شمولیت کے بعد یہ اب ’فیب 5‘ ہوگیا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…