جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

مہنگائی سے تنگ بھارتی عوام کو بی جے پی رہنما کا بھوکا رہنے کا مشورہ

datetime 4  جون‬‮  2021 |

ممبئی(این این آئی)بی جے پی رہنما نے مہنگائی سے تنگ عوام کو بھوکا رہنے کا مشورہ دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور قانون ساز اسمبلی کے رکن بریج موہن گراول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا شور مچانے والوں کو چاہیے کہ وہ کھانا نہ کھائیں اور پیٹرول کا استعمال چھوڑ دیں۔بریج

موہن گراول نے مزید کہا کہ کانگریس کو ووٹ دینے والے کھانا چھوڑ دیں تو ملک میں خودبخود مہنگائی اپنی کم ترین سطح پر آجائے گی۔ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے بریج موہن کے اس بیان کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی لوگوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے ایم ایل اے کے بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت نے آج بھوکا رہنے کا مشورہ دیا، کل ملک چھوڑنے کا کہہ دیں گے۔بعدازاں بریج موہن نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر چلایا گیا، انہوں نے بھوکا رہنے کا مشورہ عوام کو نہیں بلکہ کانگریس کی لیڈرشب کو دیا تھا۔ دوسری جانب بھارت میں مندر کے ارد گرد بسنے والے مسلمانوں سے زبردستی گھر خالی کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں مندر کے ارد گرد بسنے والی مسلمان آبادی سے زبردستی گھر خالی کرائے جارہے ہیں، مسلمانوں کو زبردستی ایک ایسے اجازت نامے پر دستخظ کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے جس میں یہ تحریر ہیکہ یہ زمین یا گھر وہ اپنی مرضی سے خالی کررہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کی جنوب مشرقی ریاست اترپردیش کے معروف گورکھ ناتھ مندر کے قریب بسنے والوں کو اجازت نامے کے خطوط دیے

گئے ہیں جس پر ان سے زبردستی دستخط لیے جارہے ہیں جب کہ اس اجازت نامے میں تحریر ہے کہ دستخط کرنے والا شخص رضا مندی سے اپنی زمین یا گھر حکومت کے حوالے کررہا ہے تاکہ مندر کے احاطے کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔رپورٹ کے مطابق اجازت نامے میں تحریر ہے کہ ہمیں اس اجازت نامے پر کوئی اعتراض نہیں جس کے بعد ہی ہم نے اس پر دستخط کیے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گورکھ ناتھ مندر کے ارد گرد درجنوں گھر

ہیں جس میں زیادہ تر مسلمان اقلیت کے ہیں جنہیں اجازت نامے پر دستخط کا کہا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کے دبا کی وجہ سے اب تک کئی مسلمان فیملیز ان اجازت ناموں پر دستخط کرچکی ہیں اور اگر کچھ مسلمان رہائشی اجازت نامے پر دستخط سے انکار کرتے ہیں تو انہیں دبا میں لانے کے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ہندو انتہا پسند وزیراعلی یوگی ادتیاناتھ گورکھ ناتھ مندر کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…