جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

ملک کے بڑے شہر میں بھارتی کرونا کی قسم تیزی سے پھیلنے لگی ، کیسز کی تعداد میں اضافہ ‎‎‎

datetime 4  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)شہر قائد میں بھارت کی کرونا قسم تیزی کیساتھ پھیلنا شروع ہو گئی ، مریضوں کی تعداد میں اضافے کی تصدیق کر دی گئی ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بھارتی کرونا کے 48کیسز کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ بھارتی کرونا زیادہ خطرناک ہے کیونکہ یہ بہت تیزی کیساتھ دوسروں میں منتقل ہوتا ہے ، رپورٹ کے مطابق کچھ دن پہلے فلائٹ آئی تھی ان میں چار مریضوں میں بھارتی کرونا وائرس سامنے آیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی وائرس کراچی شہر میں تیزی کیساتھ پھیل رہا ہے ،سندھ کے مختلف علاقوں سے شہریوں نے کراچی میں آکر ٹیسٹنگ کی ہے ان میں بھارتی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ سب سے زیادہ کیسز کراچی کے ضلع ساوتھ اور جنوبی میں رپورٹ ہوئی ہے ، دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ایسٹ کا علاقہ کورنگی متاثر ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ سندھ میں صحت کے حکام نے کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے مزید 4 کیسز کی تصدیق کردی جس کے بعد ملک میں ایسے کیسز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ یہ تمام مریض خلیجی ممالک سے پاکستان لوٹے تھے اور کراچی ایئرپورٹ پر ان کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جو مثبت آئے۔ان میں سے 3 عراق اور ایک مسقط، عْمان سے واپس آیا تھا۔ڈپٹی سیکریٹری صحت ڈاکٹر منصور وسان نے کہا کہ ‘ان مریضوں میں سے ایک کا تعلق گھوٹکی جبکہ دیگر کا کراچی کے شرقی اور جنوبی اضلاع سے ہے، انہیں سرکاری مرکز میں گزشتہ 10 روز سے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ ان کے اہلخانہ کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور روابط رکھنے والوں کو ٹریس کیا جارہا ہے۔وائرس کی اس قسم کی تشخیص کے حوالے سے بتاتے ہوئے ڈاکٹر منصور وسان نے کہا کہ وائرس کی نئی اقسام سامنے آنے کے بعد سے محکمہ صحت ایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت نگرانی کر رہا ہے اور ڈیڑھ ماہ کے دوران اس نے ریپڈ اینٹیجن اور پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے 53 مثبت کیسز کی تشخیص کی ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…