فیصل آباد(آن لائن)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالعزیزبھٹی، ڈویژنل صدر راناسجاد احمدخاں ،جنرل سیکرٹری مختارحسین بلوچ،سرپرست احمدنوازبلوچ،چیئرمین جاویدانجم ،احمدرضا بھٹی،میاںنصیراحمد،محمدافضل پنوں،محمدشفیق اعوان،زاہدمحمود،ملک زوہیب، ناصرمحمودچٹھہ،ملک نوراحمد،ضیغم بھٹی،
ملک ندیم اوردیگرذمہ داران نے پنجاب کابینہ کا سرکاری ملازمین کو 25فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس وفاقی حکومت کی طرح یکم مارچ کی بجائے یکم جون سے دینے کے فیصلے کومستردکرتے ہوئے 10جون بروز جمعرات کو اسلام آبادپارلیمنٹ ہاوس کے دوبارہ دھرنے کا اعلان کردیا،چوہدری عبدالعزیزبھٹی نے کہاکہ 10جون بروز جمعرات کوایپکا کا اسلام آبادمیں ہونے والادھرناڈسپیرٹی الائنس کی جون کی بجائے گذشتہ یکم مارچ سے ادائیگی، امتیازی اور متنازعہ مراعات کے مکمل خاتمہ، 100% تنخواہ ار پینشن میں اضافہ، وفاقی ملازمین کی اپگریڈیشن، سکیل ریوائز ودیگر کی منظوری کیلئے کے لئے ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے کابینہ میں 25% ڈسپیرٹی الاؤنس وفاقی حکومت کی طرح یکم مارچ کی بجائے یکم جون سے دینے کی منظوری کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کاکہ تمام متنازعہ اور امتیازی الاؤنس مکمل طور پر ختم، تنخواہ اور پینشن میں 100% بلا امتیاز اضافہ کرنے، سکیل ریوائز، وفاقی ملازمین کو صوبوں کے برابر اپگریڈیشن، ہاؤس رینٹ 2008 کی بجائے موجودہ تنخواہ پر دینے کیلئے 8 جون کی ڈیڈ لائن ہے ورنہ 10جون کو وزیر اعظم پاکستان کےعظیم ویژن دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے پر عمل درآمد کیلئے صبح 11.00 بجے پریس کلب تا پارلیمنٹ ہاؤس احتجاجی ریلی اور دھرنے دیں گے جس میں فیصل آبادڈویژن سمیت پنجاب بھرکے ہزاروں ملازمین شرکت کریں گے ۔مزیدبراں انہوں نے کہاکہ وفاقی اورصوبائی حکومتیںبجٹ سے قبل ملازمین کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کریں حکومتی وزرا مشیران ملازمین سے وعدوں کی بجائے عملی اقدامات کریں کہ ہم اپنے جائز مطالبات سے پیچھے ہٹ جائیں گے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین مرکزی و صوبائی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری کی قیادت میں متحد ہیں اور اپنے مطالبات کی منظوری تک کسی بھی صورت چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔چوہدری عبدالعزیز بھٹی نے کہاکہ مرکزی صدر حاجی محمدارشاد چوہدری مکمل دیانتدار، بھروسہ مند، منصف مزاج، مضبوط کردار اور اعلیٰ اخلاقی کردار کے مالک ہیں۔ سخت سے سخت مشکل وقت میں بھی سرکاری ملازمین کی فلاح کے لئے کوشاں رہے ہیں چاہے وہ جون جولائی کی سخت ترین گرمی ہو یاپولیس کی طرف سے کئے گئے تشدد اور ایف آئی آر کی صورت ہو اس سے نہ ہٹے ہیں۔ بطور نڈر لیڈر بلا خوف و خطر سرکاری ملازمین کی فلاح کے لئے کام کرتے رہے ہیں جس کی بہترین مثالوں میں سے چندتنخواہوں میں واضح اضافہ، ٹائم سکیل پرہوموشن (درجہ چہارملازمین و سکیل 5 سے سکیل 15 کے ملازمین) اپ گریڈیشن، درجہ چہارم کے ملازمین کی فلاح سر فہرست ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)کے تمام شاہینوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ جو ہر مشکل وقت میں تمام تر سرکاری ملازمین کی فلاح کے لئے اپنی مخلصانہ کاوشوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔