اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسزمیں تیزی کیساتھ کمی ، 92.2 فیصد مریض صحتیاب ہو کر گھروں کوچلے گئے

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 51 ہزار 478 رہ گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 28 ہزار 588 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔مجموعی کیسز میں سے 92.2 فیصد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

جبکہ 21 ہزار 105 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،ملک میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 51 ہزار 478 ہے۔ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے 85 لاکھ 18 ہزار 924 ٹیکے لگائے جاچکے۔این سی او سی کے مطابق ملک میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 55 ہزار 121 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید83 اموات اور1 ہزار893کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار105 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ26 ہزار695ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 51 ہزار478ہے اور 8 لاکھ 56ہزار5 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار184افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار89، خیبرپختونخوا 4 ہزار125، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 285اور آزاد کشمیر میں550 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار540، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 33 ہزار746، پنجاب 3 لاکھ41 ہزار 390، سندھ 3 لاکھ 21 ہزار425، بلوچستان 25 ہزار476، آزاد کشمیر 19 ہزار388 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 623 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…