اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

آن لائن استخارہ جعلی پیر خاتون کو 78 لاکھ کا چونا لگا دیا

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد سے آن لائن جعلی پیر گرفتار کر لئے، جعلی پیر فیس بک، واٹس ایپ اور یو ٹیوب کے ذریعے آن لائن استخارے کے نام پر شہریوں سے بڑا فراڈ کررہے تھے۔ایف آئی اے کے مطابق جعلی پیروں کے

دس رکنی گینگ نے اوور سیز پاکستانی خاتون سے 78 لاکھ روپے کا فراڈ کیا، خاتون کے رشتہ دار کی جانب سے ایف آئی اے کو درخواست دی گئی تھی ۔ ایف آئی اے نے مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں جعلی پیروں کے دفتر پر چھاپہ مارا اور گینگ کے سات افراد کو حراست میں لے لیا، جعلی پیر ،عامل باوا، کالے جادو کا علم،بلیک میجیک، عامل باوا بنگالی، روحانی استخارہ، ہر پریشانی کا حل، فخر عملیات اور استخارہ سنٹر کے نام سے یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج چلارہے تھے۔گینگ کا سرغنہ ناصر حسین نامی شخص تھا جس نے سوساں روڈ پر حکیم خانہ کے نام سے دوکان بنا رکھی تھی، ایف آئی اے نے گینگ میں شامل ناصر حسین، باسط، احسن، محسن، عمر فاروق اور ندیم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، سائبر کرائم ونگ نے ملزم سے 71 لاکھ روپے کی ریکوری بھی کرلی جبکہ تین ملزمان کے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…