اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

منظور پشتین کو گرفتار کر لیا گیا‎

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو جمعہ کی شب کے پی کے ضلع کوہاٹ سے پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات منظور پشتین اپنے ساتھیوں کےہمراہ ایک دھرنے میں شرکت کیلئے جارہے تھے انہیں کوہاٹ کی مقامی پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

جانی خیل کے علاقے میں ایک مقامی شخص کے مبینہ قتل کے خلاف دھرنا دیا جا رہا ہے جس میں شرکت کیلئے منظور پشتین روانہ ہوئے انہیں راستے میں پولیس نے روکا جب انہوں نے بات نہیں مانی تو پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ۔ اس پر محسن دواڑ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہاں پر حق کیلئے آواز اٹھانا جرم نہیں ۔پی ٹی ایم مرکزی کمیٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم پر کریک ڈاون میں سینکڑوں کارکنوں کی ناروا گرفتاری کے بعد پی ٹی ایم سربراہ منظور احمد پشتین کی گرفتاری انتہائی افسوسناک عمل ہیں مشر منظور احمد پشتین کو پوری طور رہا کیا جائے اگر صبح تک رہا نہ کیا گیا تو دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرئے کیے جائینگے۔ پی ٹی ایم کے رہنمائوں اور کارکنان رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ دوسری جانب انسداددہشتگردی عدالت نے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے اور نازیبا زبان استعمال کرنے کے مقدمے میں نامزد علی وزیر اور پی ٹی ایم  کے دیگر رہنماؤں کے خلاف کیس جیل میں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ زرائع کے مطابق قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے اور نازیبا زبان استعمال کرنے کے مقدمے میں نامزد رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور دیگر کے خلاف درج مقدمات سینٹرل جیل میں قائم انسداددہشت گردی کلفٹن کے بجائے جیل میں قائم انسداد دہشت گردی میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کیس میںملزمان کو اے ٹی سی کلفٹن پیش کرنے کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے، اس لیے مقدمہ جیل میں قائم عدالت میں چلایا جائے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…