پتوکی (این این آئی ) گورنمنٹ سکول میں کام کرنے والے اوباش مزدور نے سکول کے اندر ہی واش روم میں لیجاکر دس سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا ملزم بچی کو خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تحصیل پتوکی کے
علاقہ چاہ وٹواں حال ج?لار ساون سنگھ بہڑوال کلاں کی رہائشی منظوراں بی بی نے تھانہ سرائے مغل میں درخواست گزاری اور اس میں موقف اختیار کیا ہے کہ میری دس سالہ بیٹی زینب بی بی سکول پڑھنے گئی جو چہارم کلاس میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کوٹ جلال دین بہڑوال کلاں میں زیر تعلیم ہے جو واش روم کیلئے لیٹرین میں گئی تو اسی دوران سکول میں کام کرنے والا مزدور ملزم علی رضا عرف مٹھو واش روم میں گھس گیا اور ملزم نے بچی کو دھمکی لگائی کہ اگر تم شور مچایا تو تمہارا گلا دبا کر قتل کردوں گا جس پر ملزم نے سکول ٹائم کے اندر ہی دس سالہ بچی سے زبردستی زیادتی کی اور بچی کو خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔تھانہ سرائے مغل پولیس نے بچی کی والدہ کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔