جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

سکولوں میں ہفتے میں 4 دن کلاسز کا فیصلہ

datetime 4  جون‬‮  2021 |

راچی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی/آن لائن) محکمہ سکول ایجوکیشن نے 7 جون سے صوبے بھر کے اضلاع میں نجی اور سرکاری سکولز کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ بچوں کو پچاس فیصد حاضری کے تحت بلانے کی پابندی برقرار رہے گی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں طلبہ کو 50 فیصد حاضری کے تحت بلایا جائے گا۔

کوئی بچہ لگاتار دو دن سکول نہیں آئے گا۔ تمام متعلقہ اتھارٹیز کورونا ایس اوپیز پر عملدراآمد کروائیں گی۔اس حوالے سے معروف صحافی ثنا ء اللہ نگرا نے ٹوٹیفکیشن کی کاپی شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’محکمہ تعلیم پنجاب کا 7 جون سے تمام نجی وسرکاری سکول کھولنے کا اعلان کیا ہے ، سکولوں میں ہفتے میں چار دن کلاسز ہوں گی، پچاس پچاس فیصد طلباء 2 روز کے حساب سےکلاسز میں آئیں گے۔ ‘‘دوسری جانب سندھ کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں بھی فزیکل کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدرعلی نے جاری بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی ادارے تمام کلاسز کے لیے ایس و پیز کے ساتھ فوری طور پر کھولنے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کے لئے اساتذہ کو ترجیح دینے پر این سی او سی کے شکر گزار ہیں۔ دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی فزیکل کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن اور سندھ میں تعلیمی معاملات کے شیڈول کے لئے اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی تا آٹھویں جماعت کے امتحانات لازمی طور پر ہونے چاہییں۔ تعلیمی عمل جائزے کے بغیر مکمل نہیں ہوتا لہذا تمام کلاسز کا امتحان لیا جائے۔ مختصر نصاب سے کم دورانیے کا امتحان ہونا ہے لہذا اختیاری و لازمی مکمل مضامین کا امتحان بھی لیا جائے۔ایسوسی ایشن چیئرمین نے کہا کہ پانچ سے سات مضامین کے امتحان کو بہت مشکل بنایا جارہا ہے۔ جامعات کے کھولے جانے اور میٹرک و انٹر کے طلبہ کو مڑید وقت دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ تعلیمی اداروں کے لئے بار بار فیصلوں کے بجائے واضح اور دوٹوک پالیسی اختیارکی جائے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…