ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تنخواہوں کی ادائیگی تک کیلئے قرض لینے والی پی ٹی آئی بری طرح ناکام ہوچکی

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک کے لئے قرضے لینے والی حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے،توانائی کے شعبے کی شرح نمو میں 22 فیصد سے زائد کمی کے اعتراف کے باوجود صنعتی ترقی کے دعوے مضحکہ خیز ہیں،پورے جنوبی ایشیا میں

10.9 فیصد کی شرح کے ساتھ پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت، افغانستان اور بنگلا دیش سمیت پورے جنوبی ایشیا میں 10.9 فیصد کی شرح کے ساتھ پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے، توانائی کے شعبے کی شرح نمو میں 22 فیصد سے زائد کمی کے اعتراف کے باوجود صنعتی ترقی کے دعوے مضحکہ خیز ہیں، پی ٹی آئی حکومت کا فی کس آمدنی زیادہ دکھانے کیلئے پرانی مردم شماری کے اعداد و شمار استعمال کرنے کے جھوٹ کا پول کھل چکا ہے، تنخواہوں کی ادائیگی تک کے لئے قرضے لینے والی پی ٹی آئی حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت کے پانچ سالہ دور میں عام آدمی کی آمدنی میں 59 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان پیپلزپارٹی کی وفاق میں حکومتی دور کی تکمیل کے بعد سے عام آدمی کی آمدنی مسلسل کم اور مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے سندھ میں سب سے زیادہ فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔چیئرمین پیپلٍز پارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے گندم کی ریکارڈ پیداوار کا دعوی کیا اور صرف اس ایک سال میں آٹا 28 فیصد مہنگا ہوگیا، عوام گنے کی ریکارڈ پیداوار کے وفاقی حکومت کے دعووں پر کیسے مطمئن ہوں کہ صرف اس ایک سال میں چینی 21 فیصد مہنگی ہوچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…