اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایل 6 ،کرکٹرز اور تمام آفیشلز پر نظر رکھنے کے لیے ٹریکنگ ڈیوائس استعمال کرنے کا فیصلہ

datetime 2  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان سپرلیگ میں شامل کرکٹرز اور تمام آفیشلز پر نظر رکھنے کے لیے ٹریکنگ ڈیوائس استعمال کی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظہبی میں موجود پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) کا حصہ بننے والے کرکٹرز اور تمام آفیشلز پر کڑی نظر رکھنے کیلئے ٹریکنگ ڈیوائس کا استعمال کیا جائیگا، ٹریکنگ ڈیوائس

ابوظہبی بھجوادی گئی ہے۔لاہور اور کراچی سے خصوصی پروازوں پر جانے والے کھلاڑیوں اور دوسرے تمام متعلقہ افراد کا 7 روزہ قرنطینہ پریڈ مکمل ہوگیا جس کے بعد اگلے مرحلے میں ہوٹل سے باہر جانے والوں کے لیے یہ ٹریکنگ ڈیوائس ساتھ رکھنا لازمی ہوگی۔ٹریکر کے ذریعے ابوظہبی وزارت صحت اور دوسرے متعلقہ حکام ان تمام افراد ر نظر رکھ سکیں گے جو اس لیگ کی وجہ سے ابوظہبی میں مقیم ہیں، کوئی بھی شخص مختص کردہ علاقے سے باہر جائیگا تو ایک بیپ کے ذریعے پتہ چل سکے گا کہ اس کی موومنٹ کیا رہی، خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئر مین عارف علی خان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے دوبارہ کرانے پر ایک غلطی نہیں ،غلطیوں کے پل باندھ دیئے گئے ہیں۔پی سی بی کے سابق سربراہ عارف علی خان عباسی نے پی ایس ایل سے متعلق کرکٹ بورڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑی ایئرپورٹ جاتے ہیں واپس آجاتے ہیں ٹیمیں جاتے جاتے رک جاتی ہیں یہ کونسا طریقہ کار ہے ؟۔عارف عباسی نے بار بار غلطیاں کرنے پرپی سی بی کے موجودہ سربراہ احسان مانی اور سی ای او وسیم خان کو گھر چلے جانے کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو ہدف بنایا گیا ہے، اگر پی سی بی افسران میں تھوڑی شرم باقی ہے تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔عارف عباسی نے کہا کہ پی سی بی کے اعلیٰ حکام دیگر اسٹاف کو قصور وار نہ ٹہرائیں،بورڈ کے پاس بہت اسٹاف ہے پھر بھی ایک ایونٹ آرگنائز نہیں کر پا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…