ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کا پہلا ملٹری رئیلٹی شو نشر ہونے کیلئے تیار

datetime 2  جون‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)پاکستان میں اگرچہ میوزک اور کامیڈی ریئلٹی شو ٹیلی وژن پر پیش ہوتے رہے ہیں لیکن جلد ہی شائقین ملک کا پہلا ملٹری ریئلٹی شو بھی چھوٹی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔میزبان، اداکار و گلوکار فخر عالم نے اپنی ٹوئٹ میں ملک کے پہلے ملٹری ریئلٹی شو کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ جلد ہی شائقین شو کو ٹی وی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

فخر عالم کے مطابق ملک کے پہلے ریئلٹی شو کو پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) اور نجی ٹی وی پر بیک وقت نشر کیا جائے گا لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ شو کو کب سے نشر کیا جائے گا۔فخر عالم نے ریئلٹی شو کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے شو کی عکس بندی کو زندگی کا سب سے مشکل ٹاسک بھی قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے عکس بندی کے دوران حقیقی ہیروز کی جرات کو قریب سے دیکھا۔فخر عالم کی جانب سے ریئلٹی شو کو جھلکیاں شیئر کیے جانے کے بعد سینئر اداکار اعجاز اسلم اور فیصل قریشی سمیت کرکٹر اور دیگر اداکاروں نے بھی شو کی جھلکیوں کو ٹوئٹ کیا اور بتایا کہ وہ پہلے فوجی ریئلٹی شو کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔اعجاز اسلم نے ملٹری ریئلٹی شو کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے فخر عالم اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام آئی سی ایس پی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کا بھی شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…