جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا حکومت نے دلیپ کمار، راج کپور کے آبائی گھروں کا قبضہ حاصل کرلیا

datetime 2  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا کے آثار قدیمہ اور میوزیم ڈائریکٹوریٹ نے پشاور میں بولی وڈ لیجنڈز دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کا قبضہ حاصل کر لیا۔یہ پیشرفت ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے اولڈ سٹی علاقے میں قائم دونوں جائیدادوں کی ملکیت محکمہ آثار قدیمہ کو منتقل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کے بعد سامنے آئی۔صوبائی حکومت نے گزشتہ سال ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ

وہ دونوں گھروں کا قبضہ حاصل کرکے اسے بحال کرنے کے بعد میوزیم میں تبدیل کرے گی۔محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد نے ڈان کو بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ نے دونوں جائیدادوں کی ملکیت صوبائی حکومت کو منتقل ہونے کے بعد موجودہ مالکان سے ان کا قبضہ حاصل کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب دونوں گھر سرکاری طور پر محکمہ آثار قدیمہ کی ملکیت ہیں۔ڈاکٹر عبدالصمد نے کہا کہ گھروں کا قبضہ تمام قانونی کارروائی پوری کرنے کے بعد حاصل کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ، دونوں انتہائی خستہ حال گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے سے قبل ان کی بحالی اور تزئین و آرائش کا آغاز کرے گا۔ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ دونوں خاندانوں کے اراکین سے بھی بحالی کے سلسلے میں رابطہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں گھروں کی بحالی اور پھر انہیں میوزیم میں تبدیل کرنے کا مقصد پشاور کا بولی وڈ سے ناطہ دوبارہ جوڑنا ہے۔ڈاکٹر عبدالصمد نے کہا کہ ان کے محکمے نے دونوں جائیدادوں کی مقرر کردہ قیمت ڈپٹی کمشنر کو ادا کردی ہے تاکہ مالکان کو مزید ادائیگی کی جاسکے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر پشاور نے نوآبادیاتی دور کے لازمی جائیداد کے حصول کے قانون کے تحت دونوں گھروں کی ملکیت محکمہ آثار قدیمہ کو منتقل کرنے کے دو نوٹی فکیشنز جاری کیے۔ملکیت کی منتقلی کے لیے ڈھکی ڈلگاران کے علاقے میں واقع راج کپور کی حویلی کی قیمت ایک کروڑ 15 لاکھ اور محلہ خداداد میں دلیپ کمار کے آبائی گھر کی قیمت 72 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔دونوں جائیدادوں کی قیمت 15 لاکھ روپے فی مرلہ طے کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…