ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

سوشل میڈیا کو قابو نہ کیا گیا تو باہر بیٹھ کر بھی ملک کے خلاف سازش ہو سکتی ہے، لاہور ہائیکورٹ ‎

datetime 1  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کو نہ ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ فیس بک ،ٹویٹر ،انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا کنٹرول نہ ہوا توباہر سے بیٹھ کر بغاوت کے لیے ابھارا جا سکتا ہے،

اگر یہ کنٹرول نہ ہوا تو بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازش کی جا سکتی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے دوران سماعت استفسار کیا اگر کوئی بیرون ملک سے نامناسب مواد اپ لوڈ کرے تو اس کے ٹرائل کیسے ہو گا ۔درخواست گزار نے کہا کہ قانون موجود ہے اگر کوئی بیرون ملک بیٹھ کر بھی کچھ اپ لوڈ کرتا ہے تو اس کے خلاف کاروائی ہو سکتا ہے ۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان نے درخواست گزارکے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تماشہ نہ بنائیں اور مکمل تیاری کر کے پیش ہوں ۔ایڈووکیٹ اویس خالد نے کہا کہ سی آر پی سی کے سیکشن پانچ کے تحت ایسے ملزمان کا ٹرائل ہو سکتا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایک آدمی اگر یوکے میں قتل ہو جاتا ہے تو کیا پاکستان میں ٹرائل ہو سکتا ہے ،نہیں ہو سکتا ۔حکومتی عہدیداران بچانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں وہ اس وقت کونہیں سمجھ رہے ۔فیس بک ،ٹویٹر ،انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا کنٹرول نہ ہوا توباہر سے بیٹھ کر بغاوت کے لیے ابھارا جا سکتا ہے ۔اگر یہ کنٹرول نہ ہوا تو بیرون ملک بیٹھ کے پاکستان کے خلاف سازش کی جا سکتی ہے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سماعت آئندہ ہفتے کے لیے ملتوی کرتے ہوئے وکلا ء کو تیاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…