بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کا ویکسی نیشن مکمل کرنے والے غیر ملکیوں کیلئے اہم اعلان‎

datetime 1  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن/این این آئی )ویکسین لگوانے والے مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے پر قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تاہم ایسے مسافر جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی اْنہیں 7 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔سعودی حکام کے مطابق کورونا وائرس کی مکمل ویکسین لگوانے والے افراد کو سعودی عرب پہنچنے پر قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافروں کے پاس

ویکسین کا تصدیق شدہ سرٹیفیکیٹ ہونا لازمی ہے۔ سعودی حکومت کی منظور شدہ ویکسینز میں فائزر بائیو این ٹیک، موڈرنا، آکسفورڈ ایسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔۔قبل ازیں سعودی عرب میں پاکستانی نے کہا ہے کہ سعودی میڈیکل ٹیم چینی ویکسین کی منظوری کو حتمی شکل دینے کیلئے چین میں موجود ہے، جس کے بعد حج سے متعلق اہم اعلانات متوقع ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سفیر پاکستانی سفیر کی جانب سے کہا گیا کہ سعودی میڈیکل ٹیم چینی ویکسین کی منظوری کو حتمی شکل دینے کیلئے چین میں موجود ہے، پاکستانیوں سمیت دیگر زائرین سعودی حکام کے فیصلے کے منتظر ہے۔یاد رہے سعودی عرب نے حج سیزن 2021 کی منظوری دی تھی، جس کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر سے 60 ہزار عازمینِ حج کو فریضہ مقدسہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی اس سلسلے سعودی حکومت نے عازمین حج کے لئے کورونا ویکسینیشن کی شرط رکھی تھی، جس کے بعد پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی تھی۔پاکستان نے کہا تھا کہ پاکستانیوں نے چینی ویکسین لگوائی ہے، ڈاکٹرز دوبارہ کوئی اور ویکسین لگوانے کی اجازت نہیں دیتے، سعودی وزارت صحت چینی ویکسین کی اجازت دے جبکہ ڈبلیو ایچ او نے بھی چینی ویکسین کو منظور کر لیا ہے۔مولانا طاہر اشرفی نے کہا تھا کہ سعودی حکومت کے چینی ویکسین پر تحفظات ہیں، اس ضمن میں بات چیت جاری ہے، ہم چاہتے ہیں سعودی حکومت چینی ویکسین لگانیوالوں کی اجازت دے، امید ہے کہ جلد کوئی خوش خبری ملے گی۔ دوسری جانب سعودی عرب میں غیرملکی مسافروں اور ویکسین نہ لگوانے والے مستثنی افراد کے لیے گائیڈ بک جاری کردی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ہوٹل قرنطینہ ان ملکوں سے آنے والے تمام مسافروں پر لاگو ہوگا جہاں سے آمد پر پابندی نہیں ہے۔ محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق اخراجات مسافروں سے وصول کیے جائیں گے۔ ہوٹل قرنطینہ سے مستثنی زمرے کے مسافروں پر ہاس آئسولیشن کی پابندی ہوگی۔ مستثنی زمروں میں سعودی شہری، ان کی غیر ملکی بیوی یا غیر ملکی شوہر شامل ہیں۔ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو 7 دن تک ہاس آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔ محکمہ شہری ہوابازی نے مزید کہا کہ آئسولیشن کے چھٹے دن یعنی آخری دن میں پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔ویکسین نہ لگوانے والوں کو 7 روزہ ہاؤس آئسولیشن کرنا ہوگا، چھٹے روز پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔ سرکاری وفود، سفارتی ویزا ہولڈرز، سفارتکار اوران کے ساتھ مقیم اہل وعیال اس سے مستثنی ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…