اسکروٹنی کمیٹی الیکشن کمیشن کے فیصلہ کیخلاف ہم سے حقائق چھپا رہی ہے، اکبر ایس بابر کا الزام

31  مئی‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سابق عہدیدار اکبر ایس بابر نے کہا ہے اسکروٹنی کمیٹی الیکشن کمیشن کے فیصلہ کیخلاف ہم سے حقائق چھپا رہی ہے.اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبرایس بابر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کے معاملے پر بینک اکاؤنٹس کی

تفصیلات کیوں چھپائی جارہی ہیں؟اکبرایس بابر نے کہا کہ ہم وہ کام کررہے ہیں جو ا سکروٹنی کمیٹی ساڑھے 3 سال میں نہ کرسکی۔ بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے، ہم معاملے کے تہہ تک پہنچ چکے ہیں، گھٹن کا ماحول زیادہ دیر نہیں چلے گا، سچائی سامنے آنے والی ہے۔خیال رہے کہ اکبرایس بابر نے اسکروٹنی کمیٹی سے پی ٹی آئی کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا ریکارڈ فراہم کر نے کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر رکھی ہے۔اس سے قبل اکبر ایس بابر نے کہا تھا کہ حنیف عباسی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ ریکارڈ تک مدعی کو دسترس دے جائے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کروائے گئے ریکارڈ کی تصدیق ضروری ہے۔اکبر ایس بابر نے کہا تھا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن میں امریکہ سے 3 ملین ڈالر، سعودیہ سے7 لاکھ ریال ، یو اے ای سے 6لاکھ درہم اور ڈنمارک سے غیر قانونی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ جمع کرایا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ سکروٹنی کمیٹی فیکٹ فائنڈنگ نہیں فیکٹ کو چھپا رہی ہے۔ سکروٹنی پروفیشنل آڈیٹر سے کرائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف 2013 کا ریکارڈ دینے سے انکاری ہے۔انہوں نے بتایا تھا سکروٹنی کمیٹی کہتی ہے پی ٹی آئی ریکارڈ نہیں دے رہی۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 2013 کا ریکارڈ جمع کرانا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…