بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب کے شہر طائف کی شہدسے زیادہ میٹھی خوبانی کے چرچے

datetime 31  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طائف (این این آئی)ایک ایسے وقت میں جب سعودی عرب میں کاشت کار گرمیوں کی آمد سے پہلے کے پھلوں کوسمیٹ رہے ہیں طائف گورنری کا ایک ایسا پھل جو شہد سے زیادہ میٹھا اور لذیذ ہے بازاروں میں گاہکوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ یہ لذیذ پھل برسوں سے کاشت کی جانے والی خوبانی ہے جو اپنی منفرد خوشبو، شہد کی طرح میٹھی اور لذت کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے۔ سعودی عرب کے

مغربی علاقے طائف کے بازاروں میں ابو خدین کے نام سے مشہور یہ خوبانی آج کل عام ہے اور موسم گرما کے پھلوں میں سے ایک پھل ہے۔ایک مقامی کسان عبدالعزیز الطویری نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خوبانی کی یہ قسم اپنی سرعت پیداوار کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کی تیاری اور پھل پکنے میں زیادہ وقت نہیں لگتا۔ سودی عرب کے دوسرے علاقوں میں کاشت ہونے والی اسی طرح کی خوبانی کا ذائقہ الگ ہے اور طائف کی خوبانی کا الگ ذائقہ ہے۔ طائف میں اس خوبانی کا اپنا رنگ، ذائقہ اور پھل کا حجم ہے۔ایک سوال کے جواب میں الطویری نے کہا کہ طائف کا شمار سعودی عرب کے سرد علاقوں میں ہوتا ہے مگر طائف میں زیادہ ٹھنڈے علاقوں الھدا، وادی محرم، الغدیرین، الاعمق اوربلاد طویرق جیسے مقامات میں اس کی وسیع پیمانے پر کاشتکی جاتی ہے اور یہ پھل گذشتہ ایک سو سال سے کاشت کیا جاتا ہے۔طائف میں اس لذیذ خوبانی کو بوخدین کا نام دیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ اس کے سرخ رنگ اور شہد کی طرح مٹھاس ہے۔ یہ میٹھے پانی اور خطے کی زرخیز مٹی میں کاشت کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا پنا ذائقہ ہے۔خوبانی کی زیادہ تر کاشت طائف کے جنوبی علاقوں میں کی جاتی ہے۔ مقامی سطح پر بنی سعد، میسان، ثقیف، بنی مالک، اور اطراف کے علاقوں میں اس کی کاشت کرتے ہیں۔پھل پکنے کے آغاز میں اس کی قیمت زیادہ ہوتی ہے مگر جیسے ہی بازاروں میں یہ عام ہوتی ہے تواس کی قیمت بھی کم ہوجاتی ہے۔شروع میں ایک کارٹن خوبانی کی قیمت 150 ریال سے کم ہوکر 60ریال تک آجاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…