منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اداکارہ میرا کی والدہ پر بھی شرمناک الزام لگ گیا

datetime 31  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی) 43سالہ اداکارہ میرا مختلف تنازعات کی وجہ سے اکثر میڈیا کی نظروں میں رہتی ہیں۔ اب ان کی والدہ شفقت زہرہ بھی بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی شہری کے ساتھ فراڈ کرنے کے الزام کی زد میں آ کر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں اس پاکستانی شہری کا نام میاں شاہد محمود ہے جس نے اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ پر

زمین کی خریدوفروخت کے حوالے سے فراڈ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔میاں شاہد محمود کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ”میں نے 10کروڑ روپے میں ایم ایم عالم روڈ گلبرگ پر واقع ایک کمرشل پراپرٹی میرا کی والدہ شفقت زہرہ سے خریدی تھی۔ میں نے 9کروڑ روپے انہیں ادا کر دیئے اور جگہ کا قبضہ لے لیا اور جب میں نے رجسٹری کا مطالبہ کیا تو وہ غنڈوں کو لے کر میرے گھر آ گئیں اور مجھے دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔ان کاکہناتھاکہ میرے پاس تمام متعلقہ دستاویزات موجود ہیں، جن سے میں ثابت کر سکتا ہوں کہ شفقت زہرہ مجھ سے نوکروڑ روپے وصول کر چکی ہیں۔“واضح رہے کہ قبل ازیں شفقت زہرہ کے خلاف کاہنہ میں واقع ایک پلاٹ کی خریدوفروخت میں فراڈ کرنے کے الزام کے تحت بھی مقدمہ چل رہا ہے۔دوسری جانب معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنے مداحوں کے لیے پشتو زبان میں پوسٹ شیئر کرکے سب کو حیران کردیا۔ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کا کیپشن انہوں نے پشتو زبان میں تحریر کیا ہے، جبکہ مداحوں کو اسے سمجھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔نیلم منیر اپنی نئی تصویر میں سیاہ رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی ہیں جس میں وہ انتہائی دلکش نظر آرہی ہیں۔خوبرو اداکارہ کی اس تصویر کو اور اس کے انداز کو مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر نیلم منیر کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…