ملکی سلامتی کے اداروں اور افواج پاکستان کیخلاف مہم ناقابل قبول ہے، طاہر محمود اشرفی

31  مئی‬‮  2021

لاہور( این این ائی)ملک میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کو کامیابی ملی ہے ، وزیر اعظم کی ہدایات پر علما ء و مشائخ سے ہر سطح پر رابطے رکھے جائیں گے ، وقف املاک ایکٹ پر وزیر اعظم نے کمیٹی قائم کر دی ہے ، مسلم اور غیر مسلم قائدین کے ساتھ مل کر توہین ناموس رسالت و توہین مذہب کے حوالہ سے آگاہی

مہم شروع کر رہے ہیں،محرم الحرام سے قبل امن کمیٹیوں کی از سر نو تشکیل ہو گی اور فعال شخصیات کو ممبر بنایا جائے گا،نئے مدارس بورڈ سے مدارس کے طلبا کیلئے مزید بہتری آئے گی ، ملک کے سلامتی کے اداروں اور افواج پاکستان کے خلاف مہم ناقابل قبول ہے ، اسد طور کے ملزم گرفتار ہونے چاہئیں لیکن ملک کے سلامتی کے اداروں کو نشانہ نہیں بنانے دیا جائے گا ۔ یہ بات متحدہ علما بورڈ کے تحت مختلف مذاہب و مساکل کے قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ چیئرمین متحدہ علما بورڈ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، علامہ عارف حسین واحدی ، علامہ رمضان سیالوی ، مولانا محمد خان لغاری ، علامہ سید ضیا اللہ شاہ بخاری ، علامہ عبد الحق مجاہد ، مولانا رفیق جامی ، علامہ زبیر عابد ، حافظ کاظم رضا ، مولانا اسلم صدیقی ، بشپ سبسٹن شاہ ، پادری عمائنول کھوکھر، فادر جیمز چنن ، حافظ نعمان حامد، مولانا انوار الحق مجاہد ، مولانا عبد الماجد وٹو ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا طاہر عقیل نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور حکومت نے فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ جس طرح یکجہتی کا اظہار کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی فکر اور سوچ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل میں جو کردار ادا کیا ہے اس پر پوری امت

مسلمہ پاکستان کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم اور برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کیلئے بھرپور آواز بلند کی ہے ، پاکستان فلسطینیوں کی آزاد اور خود مختار ریاست کا قیام چاہتا ہے ، کشمیر اور فلسطین پوری انسانیت کا مسئلہ بن چکے ہیں۔ حافظ محمد طاہر محمود

اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر علما و مشائخ کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ۔ وقف املاک ایکٹ پر وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے قائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ توہین ناموس رسالت و

توہین مذہب کے قوانین کے حوالہ سے ملک گیر سطح پر آگاہی مہم شروع کر رہے ہیں۔ محرم الحرام سے قبل امن کمیٹیوں کی از سر نو تشکیل ہو گی ، صوبائی ، ضلعی اور ڈویژنل سطح پر فعال شخصیات کو امن کمیٹیوں میں شامل کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے بلاد اسلامیہ

سے تعلقات بہت بہتر ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب ، وزیر خارجہ عراق میں ، وزیر داخلہ کویت میں اور گزشتہ دنوں وزیر اعظم کی مصر کے صدر کے ساتھ فون پر بات چیت یہ بات پاکستان کے برادر اسلامی عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو واضح کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان برادر اسلامی ممالک کے ساتھ تمام شعبوں میں بہتری لا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…