بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

میرا ایک کرپٹ وزیر آج وزیراعظم پاکستان کے ساتھ مل کر ایماندار ہو گیا

datetime 30  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ +این این آئی)وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جو مرضی کرلیں آزاد کشمیر صوبہ نہیں بن سکتا،اگر بطور وزیر اعظم مداخلت کی تو لحاظ ختم ہو جائیگا،وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ الیکشن میں عوام جس کو ووٹ دیں اسے تسلیم کیا جائے، میرا ایک کرپٹ

وزیر آج وزیراعظم پاکستان کے ساتھ مل کر ایماندار ہو گیا۔ بنی گالہ کے ڈرینگ روم میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کا الیکشن نہیں جیتا جاسکتا این سی او سی کس حیثیت میں الیکشن ملتوی کرنے کیلئے خط لکھ رہا ہے،الیکشن صرف ناگزیر حالات میں کشمیر اسمبلی ملتوی کرسکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے 1975 میں بھی کشمیر میں مرضی کے نتائج حاصل کرنے کیلئے الیکشن کروائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو آزاد کشمیر کے آئین کا علم نہیں ہے،ان کے وزرا ء کہتے ہیں آزاد کشمیر میں کرپٹ حکومت کا خاتمہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ میرا ایک وزیر ہے اس کے گلے میں وزیراعظم نے پٹہ ڈالا،ہمارے وزرا نے قرآن پاک پر پارٹی قائد اور پارٹی سے وفاداری کا حلف اٹھایا تھا،اس حلف پر سب نے دستخط کئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پیر رضا بخاری نے حلف کی پاسداری پر پندرہ منٹ تقریر کی،یہ حلف سب نے اپنی مرضی سے اٹھایا تھا،اللہ کا رسول کا فرمان ہے جو حلف کا پاس نہیں رکھا اس کا ایمان نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر صوبہ نہیں بن سکتا،وزیراعظم جومرضی کرلیں،بنی گالہ کے ڈرینگ روم میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کا الیکشن نہیں جیتا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے اپنا پاکستان کا نظام نہیں چل

پا رہا،انہوں نے پاکستان میں کونسی دودھ اور شہر کی نہریں بنائی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ این سی او سی نے کشمیر حکومت کو کس حیثیت میں خط لکھا،این سی او سی کہتا ہے کہ دوماہ کیلئے الیکشن ملتوی کئے جائیں،یہ ضمنی الیکشن نہیں کیسے ملتوی ہوسکتے ہیں؟آپ خط لکھنے کون ہوتے ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو کوئی

اختیار بھی نہیں ہے یہ اختیار صرف کشمیر حکومت کا ہے،میں میری جماعت اور ووٹر ہر صورتحال کا مقابلہ کریں گے،این سی او سی کے پاس کیا اختیار ہے،الیکشن صرف ناگزیر حالات میں کشمیر اسمبلی ملتوی کرسکتی ہے،یہ آزاد کشمیر میں گلگت والی صورتحال دہرانا چاہتے ہیں،دو ماہ کا وقت لیکر توڑ پھوڑ کرنا چاہتے ہیں،انکو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ کہتا ہے کشمیر کا حل میرے پاس ہے،ہمیں معلوم ہی نہیں وزیر خارجہ نے حل اپنے پاس رکھا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…