جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

راولپنڈی رنگ روڈ سیکنڈل وزیر اعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 30  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)”آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ ” سلسلے کی چوتھی نشست پر وزیر اعظم عمران خان عوام کیساتھ فون نمبر 0519224900 پر براہ راست ٹیلیفون پر گفتگو کرر ہے ہیں ، ایک کالر کے سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں یہ اطلاع ملی کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے ذریعے بااثرلوگوں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے ،

میں نے تحقیقات کروائی تو یہ تمام باتیں سچ نکلیں ، اینٹی کرپشن معاملے پر مزید تحقیقات کررہا ہے ، 2ہفتوں کے اندر تحقیقاتی رپورٹ سامنے آجا ئیگی ، ذمہ داروں کیخلاف سخت ترین ایکشن لیا جائیگا، منصوبہ کو پلان کے مطابق مکمل کیا جائیگا، ایک اورکالر کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے اقتدار میں آکر بھارت کیساتھ تعلقات اچھے کرنے کی پوری کوشش کی ،ہمارے پاس چین کی بہت بڑی مارکیٹ ہے اسی طرح بھارت کیساتھ تعلقات اچھے ہونے سے کوئی شک نہیں کہ ہماری تجارت بہت بہتر ہو جائے گی لیکن اب جو حالات ہیں اس میں اگر ہم بھارت سے تعلقات بہتر کرتے ہیں تو یہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے غداری ہو گی ، جب تک بھارت 5 اگست کے اقدام سے پیچھے نہیں ہٹتا ، ہم ان سے بات نہیں کریں گے ۔ اس وقت بھارت سے دوستی کا مطلب کشمیریوں سے غداری ہو گی ۔اس سے قبل ابتدا میں وزیر اعظم نے کہا کہ مخالفین ہمیں نا اہل کہتے تھے لیکن انتہائی مسائل کے باوجود ہمجی ڈی پی 4 فیصد پر لے آئے ہیں، اپوزیشن اب تسلیم کرے تو پھنس جاتی ہے کیونکہ وہ ہمیں نااہل کہتی رہی ہے۔ ہمارا جی ڈی پی 4 فیصد تک ہے جو مخالفین کی سوچ سے زیادہ ہے ، اس لئے انہوں نے شور مچا دیا کہ اعداد و شمار غلط ہیں ، فوج کو کہا گیا کہ منتخب حکومت کو گرا دو ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…