بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

چترال میں گاڑی دریامیں جاگری 10 افراد لاپتہ

datetime 30  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چترال،چناری (این این آئی، آن لائن)شمالی خیبر پختون خوا کے ضلع چترال میں بہنے والے دریائے یار خون میں گاڑی گر گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 10 افراد لاپتہ ہو گئے۔ڈی پی او چترال سونیا شمروز کے مطابق گاڑی میں موجود گرنے والے 10 میں سے 2 افراد کو مقامی لوگوں نے بچا لیا ۔انہوں نے بتایا کہ دیگر 8 افراد کو دریا سے نکالنے

کیلئے آخری اطلاعات تک ریسکیو آپریشن جاری تھا ۔یا درہے کہ گزشتہ روز بھیراولپنڈی سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی سے ملحقہ وادی کھلانہ جانے والے ٹویوٹا ہائی ایس شاہدرہ موڑ چھتر کلاس کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور15 افراد زخمی ہوگئے ،مرنے والوں کی میتیں ان کے گھروں میں پہنچنے ہی کہرام مچ گیا جہلم ویلی بھر میں ہر آنکھ اشکبار تمام افراد کی نماز جنازہ ادا نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعدادکی شرکت آہوں اور سسکیوں میں منوں مٹی تلے مرنے والوں کو سپرد خاک کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح راولپنڈی سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی سے ملحقہ یونین کونسل وادی کھلانہ جانے والا ٹویوٹا ہائی ایس 1501شاہدرہ ،چھتر کلاس کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت گیارہ افراد جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے پولیس،ریسکیو اور سول افراد نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو گہری

کھائی سے نکال کر ہسپتال پہنچایا زخمی ہونے والوں میں چار افراد سی ایم ایچ جبکہ گیارہ افراد کو امبور ہسپتال پہنچا یا گیا ہے بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جاں بحق ہونے والوں میں محمد جمیل ولد غلام ربانی ساکنہ چکوٹھی،حلیمہ خان دختر محمد خان ساکنہ ریوند چکوٹھی،روحان ولد راشد ساکنہ شاہ کنجہ کھلانہ ،مہران اشرف ولد محمد اشرف

ساکنہ سگنہ کھلانہ ،رفییہ بی بی زوجہ محمد سفیر ساکنہ شاہ کنجہ کھلانہ ،نجف فاطمہ دختر اورنگزیب ساکنہ خالصہ چکوٹھی ،حمزہ ولد محمد خان ساکنہ ریوند ،محمد سیلم ولد محمد شریف ساکنہ چناری،احسن ولد اکبر دین ساکنہ موہڑہ صادق چکوٹھی جبکہ زخمی ہونے والوں میں وقاص ولد دین اکبر ،اسماء سفیر دختر محمد سفیر ،آمنہ دختر محمد خالد ،حمزہ خالد

ولد محمد خالد عامر ولد عبدالحمید نازمین زوجہ زبیر ،رفعیہ بی بی زوجہ سفیر عقیل حمید ولد عبدالحمید ،قدیر ولد عبدالحمید ،ندیم ولد قیوم ،خیام ولد راشد ،ناصر حسین ولد عارف ثوبیہ بی بی زوجہ راشد ،سیلم ولد شریف ،مہرین فاطمہ دختر اورنگزیب ،سخاوت ولد نامعلوم اور خیام ولد راشد ساکنان چکوٹھی و گردونواح شامل ہیں زیادہ تر افراد کا تعلق چکوٹھی ،وادی کھلانہ اور گردونواح سے بتایا جاتا ہے حادثہ کی خبر جہلم ویلی بھر میں آگ کی طرح پھیل گئی اور ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…