جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانیوں کی قوت خرید میں براہ راست 13 فیصد کمی،شہباز شریف کی حکومت پر شدید تنقید

datetime 29  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا بجٹ اور اسے لانے والی حکومت دونوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں ،2018 میں مسلم لیگ (ن)نے اقتدار چھوڑا تو پاکستانی معیشت کا حجم 313 ارب ڈالر تھا ،عمران نیازی کی 3 سال کی حکومت میں معیشت کا یہ حجم 296 ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہے ،پاکستانیوں کی

قوت خرید میں براہ راست 13 فیصد کمی ہوئی ہے ۔جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)حکومت کے آخری سال 2017ـ18 میں فی کس آمدنی 1560 ڈالر تھی ۔ 2020ـ21 میںیہ کم ہوکر 1431 ڈالر پر آگئی ہے۔پی ٹی آئی کے تین سال میں فی کس آمدنی میں 8 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تاریخ میں پہلی بار 3 سال میں ہمارا جی ڈی پی ڈالرز میں کم ہوا ہے۔انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مدت مکمل کی تو پاکستان میں 35 لاکھ بے روزگار رہ گئے تھے ۔پی ٹی آئی نے 3 سال میں اضافی 50 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کردیا ۔آج ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد 85 لاکھ ہوچکی ہے۔ملک میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح 15 فیصد پر ہے ۔گزشتہ تین سال میں غیرہنرمند محنت کشوں کی آمدن میں 18 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے ۔ہم نے 5 سال میں شرح نمو 2.8 سے 5.8 فیصد پر پہنچائی ۔افراط زر یا مہنگائی 11.8 سے کم کرکے 3.8 فیصد پر لائے ۔ٹیکس آمدن1946 سے دوگنا کرکے 3900 ارب کی۔3 سال میںپی ٹی آئی کی ٹیکس وصولی جی ڈی پی کے تناسب سے کم ہورہی ہے ۔ہر سال اضافی ٹیکس لگانے کے باوجود پی ٹی آئی حکومت ٹیکس وصولیوں میںپیچھے ہے ۔شہبازشریف نے کہا ہماری حکومت ختم ہونے پرجی ڈی پی کے لحاظ سے ٹیکس 13 فیصد تھا جس میں تین سال میں 10.9 فیصد کمی آئی ہے۔ فواد چودھری صاحب عوام آپ سے مسلم لیگ ن کے خلاف پروپیگنڈا سننا نہیں چاہتی ،سرکس بندکریں،مریم اورنگزیب کا جواب اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چودھری صاحب عوام آپ سے مسلم لیگ ن کے خلاف پروپیگنڈا سننا نہیں چاہتی سرکس نہ کریں۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے مریم او رنگزیب نے کہا سرکس اور تماشہ بند کریں ،ملک کو بتائیں آئی ایم ایف کو بجٹ بنانے کی اجازت کیوں دی؟۔ترقی کی شرح 5.8 سے منفی 0.4 فیصد، مہنگائی 3 فیصد سے 17 فیصد کیسے ہوئی؟۔ مطیع اللہ ، اسد طور اور ابصار عالم پہ حملہ کس نے کیا؟ ۔عوام کو بتائیں کہ آپ بطور وزیرِ اطلاعات پاکستان میں آزادی رائے کا قتلِ عام کرنے جا رہے ہیں ۔کشمیر کا سودا کیوں کیا؟۔انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) میں تقسیم کا پراپیگنڈہ کر کے عوام دشمن بجٹ ،اپنی کرپشن اور نالائقی سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔#/s#



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…