منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

میرا بچہ نہیں رہا، مجھے سانس لینے اور بولنے میں تکلیف ہو رہی ہے کیونکہ ۔۔۔ کووڈ سے مرنے والی ماں کے آخری الفاظ

datetime 29  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایک بھارتی ڈاکٹر کے مرنے سے قبل بولے جانے والے آخری الفاظ بتانے جا رہے ہیں جو کورونا سے اپنی زندگی ہار گئیں اور 7 ماہ کا حمل بھی ان کا ضائع ہوگیا۔ بھارت کی 34 سالہ دندان ساز ڈمپل اروڑہ کے پاس جینے کی تمام وجوہات تھیں لیکن کووڈ-19 نے پہلے ان کے بچے کی جان لی جو ان کی گود میں تھا اور پھر ان کی جان بھی لے لی۔

ہماری ویب کے مطابق ڈاکٹر ڈمپل نے ویڈیو میں کہا کہ: میں اپنے بچے کو کھونا نہیں چاہتی تھی، مگر حمل کے ساتویں ماہ میرا بچہ ضائع ہوگیا، میں سب لوگوں سے کہتی ہوں کورونا کو سنجیدہ لیں، اس نے میرے بچے کو مجھ سے چھین لیا، ہم سب لوگ بہت مشکل میں ہیں بچہ بھی ضائع ہوگیا اور مجھے کورونا بھی ہوگیا، میں بول بھی نہیں پا رہی ہوں، مجھے سانس لینے اور بولنے میں انتہائی تکلیف ہے۔ لیڈی ڈاکٹر ہوں، مگر وقت اور حالات کے آگے مجبور ہوں، ایک ماں کے لئے اس کے بچے کا چھن جانا سب سے بڑا نقصان ہے۔ ڈمپل کے شوہر رویش نے ان کی موت کو دنیا کے لیے تنبیہ قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ: میری بیوی خوش اخلاق اور خوش مزاج زندگی جینے والی تھی، ہمیشہ سب کو جوڑ کر رکھتی تھی، مگر بچے کی جدائی نہ برداشت کرسکی اور پھر کورونا نے اس کی بھی جان لے لی، ڈمپل ہمیشہ میرے دکھوں کو بانٹتی تھی، مگر آخری وقت میں وہ تکلیف میں تھی، میں اسے نہ بچا سکا۔ اب اپنے دل کو تسلی دے دیتا ہوں یہ سوچ کر کہ ماں بچے سے جدا نہیں رہ سکتی اس لئے بچے کے جانے سے خود بھی اس کے پاس چلی گئی۔ میرے پاس ہماری بہت سی یادیں اور ایک تین سالہ بیٹا ہے جس میں میری جان بسی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…