جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

رنگ روڈ سکینڈل میں نام ہونے کے باوجود زلفی بخاری خصوصی طیارے پر بیرون ملک چلے گئے‎

datetime 29  مئی‬‮  2021 |

دبئی (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری دبئی چلے گئے ،زلفی بخاری اسلام آباد سے تین دیگر افراد کے ہمراہ دبئی گئے ،زلفی بخاری سمیت چاروں افراد خصوصی طیارے پر صبح پانچ بجے دبئی روانہ ہوئے ،رنگ روڈ الائنمنٹ کی تبدیلی کے حوالے سے زلفی بخاری کے

خاندان کو بھی فائدہ پہنچانے کا الزام عائد تھا،رنگ روڈ الائنمنٹ تبدیلی میں نام آنے پر زلفی بخاری نے معاون خصوصی کے عہدہ سے استعفے دے دیا تھا،زلفی بخاری کے ہمراہ ظفر اکرام،فخر عالم اور عمران سعید بھی دبئی روانہ ہوئے۔دوسری جانب راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے بعدراولپنڈی لئی ایکسپریس کا منصوبہ بھی کھٹائی میں پڑگیا،حلقے سے منتخب رُکن قومی اسمبلی اوروزیرداخلہ شیخ رشید احمدکی کوششوں سے چند ماہ قبل وزیراعظم عمران خان نے اس انتہائی اہمیت کے حامل منصوبے کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعدشہربھرمیں اس سلسلے میں خیرمقدمی بینرزبھی لگائے گئے لیکن تاحال اس منصوبے کے لئے کوئی ابتدائی کاغذی کارروائی بھی مکمل نہیں ہوسکی ہے،یہ منصوبہ بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا جانا ہے لیکن اس سلسلے میں تاحال کوئی عملی اقدامات نظرنہ آنے سے شہریوں میں مایوسی پھیل رہی ہے،ذرائع کے مطابق فنڈزکی دستیابی اس منصوبے کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بن گئی ہے جس کے بعداس سلسلے میں شروع کی گئی خیرمقدمی مہم بھی تقریبا ختم ہوچکی ہے،اس سڑک کے بننے سے نہ صرف روزگارکے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہونگے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس سے راولپنڈی شہرسے ٹریفک کا بوجھ کم کرنے میں بھی کافی مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…