جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

سعودی عرب میں فراعنہ کےتین ہزار سال پرانے آثار دریافت

datetime 29  مئی‬‮  2021 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ماہرین آثار قدیمہ کوامید ہے کہ سرزمین پر تین ہزار سال قبل فراعنہ دور کی یادگاریں موجود ہیں جن کی تلاش کا عمل رواں سال نومبر میں شروع کیا جا رہا ہے۔ فراعنہ کے آثار قدیمہ کی دریافت میں رمسیس سوم یعنی تیسرے فرعونی بادشاہ کے

مقام کا پتا چلانے کی کوشش کے ساتھ مملکت اور مصر کے درمیان تین ہزار سال قبل تجارتی تعلقات کا بھی پتا چلانے میں مدد ملے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں فراعنہ کے آثار قدیمہ کی تلاش کے مشن میں مصر اور سعودی عرب کی ٹیمیں مشترکہ طور پر کام کریں گی۔ گذشتہ روز سعودی عرب کی وزارت ثقافت کے ادارے آثار قدیمہ کیچیئرمین جاسر الحربش اور مصر کے سابق آثارقدیمہ ڈاکٹر زاھی حواس نے ملاقات کی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ سعودی عرب میں فراعنہ کے آثار کی تلاش کی نگرانی خود سعودی عرب کرے گا۔ سعودی عرب میں آثار قدیمہ کی تلاش کے ساتھ مملکت میں آثارقدیمہ کے حوالے سے تیار کی جانے والی دستاویزی فلموں کی عکس بندی بھی کی جائے گی۔ایک پریس بیان میں زاھی حواس نے کہا کہ سعودی عرب کی سرزمین پر رمسیس سوم کی باقیات کے آثار فطری امر ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ تیسرے فرعونی بادشاہ نے پڑوسی ملکوں سے پیتل کے حصول کے لییکاروباری وفود بھیجے تھے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ آج یہ علاقے سعودی عرب کا حصہ ہیں۔ اس لیے ماہرین کو توقع ہے کہ جزیر العرب میں فراعنہ کے آثار قدیمہ سعودی عرب میں ہوسکتے ہیں۔کھدائیوں کے دوران مصر اور سعودی عرب میں پرانے دور میں استعمال ہونے والے تجارتی راستوں کا بھی پتا چلا ہے جو مملکت میں فرعونی سلسلے کے بادشاہوں کی جانب سے تجارتی قافلوں کو بھیجنے کی قیاس آرائیوں کو تقویت دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…