اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہر ملتان میں تین بچوں اور والد کی ہلاکت کے واقعے پر خادم حسین کی بیوی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا ۔ملزمہ کے مطابق اس نے بچوں کو غربت سے تنگ آکر زہر دیا۔ایس پی کامران عمر کے مطابق ملزمہ نے بیان دیا ہے کہ اس
کے شوہر نے زہر خریدا اور میں نے بچوں کو پانی میں ملا کر پلا دیا۔بچوں کو مارنے کے بعد میرا شوہر کا بھی خود کشی کا ارادہ تھا۔ملزمہ کے مطابق شوہر نے بھی وہی زہر کھایا جو بچوں کو دیا گیا تھا۔ایس پی کامران عمر کے مطابق تفتیش میں غلام حسین کا ڈاکٹر کے کلینک پر جانا ثابت نہیں ہوا۔خاتون کے موبائل ریکارڈ کے مطابق اس کا کسی اور سے تعلق نہیں اور اس کے مطابق خاتون کا طبی معائنہ کروایا جائے گا۔یاد رہے کہ دو روز قبل ملتان میں 21 اور 22 مئی کو ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی دوائی کھا کر انتقال کر جانے والے تین بچوں کے والد کا بھی انتقال ہو گیا تھا ۔تینوں بچوں کے والد غلام حسین بھی اپنے گھر میں مبینہ طور پر دوا کھانے کے بعد انتقال کر گئے۔ غلام حسین کی میت پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کر دی گئی تھی ۔غلام حسین کے ایک رشتہ دار محمد اکبر کے مطابق شبہ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے گھر میں کوئی زہریلی دوائی کھائی ہے جس کے بعد ان کی موت ہوئی،پولیس نے اب تک اس واقعے میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر سلیم کو گرفتار کر رکھا ہے ۔