جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

جولائی سے مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی، وزیر خزانہ شوکت ترین نے آس دلا دی

datetime 28  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ جولائی سے مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی،حکومت ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹیکس بیس بڑھائے گی، آئی ایم ایف سے ہماری گفتگو جاری ہے، اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف سے کہا ہم آپ کا ہدف پورا کریں گے ، ٹیکس نہیں لگائیں گے ۔ایک انٹرویومیں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ گندم، دالیں درآمد کرنے کی وجہ سے

اشیا کی قیمتیں زیادہ ہیں، مہنگائی کی ایک وجہ کسان اور ہول سیل مارکیٹ میں قیمتوں کا فرق بھی ہے، عالمی مارکیٹ میں فوڈ آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان میں بھی آئے گا۔شوکت ترین نے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ نئے ٹیکسز لگانے کا ارادہ نہیں رکھتی بلکہ حکومت ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹیکس بیس بڑھائے گی، آئی ایم ایف سے ہماری گفتگو جاری ہے، اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف سے کہا ہم آپ کا ہدف پورا کریں گے لیکن ٹیکس پر ٹیکس نہیں لگائیں گے، اس وقت وہ چیز کریں گے جو ہمارے مفاد میں ہے، میری کوشش ہے کہ کوئی بھی زیادہ ٹیکس نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال نے ٹیکس وصولیوں کو متاثر کیا ہے۔شوکت ترین نے بتایا کہ حفیظ شیخ اور وزیراعظم کی پالیسی کی وجہ سے معیشت کا گراف اوپر گیا، جی ڈی پی گروتھ کا کریڈیٹ حفیظ شیخ کو بھی جاتا ہے، آئی ایم ایف کا پروگرام بہت سخت تھا جس کی وجہ سے معیشت کا بیڑا غرق ہوا، ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں تھا اور آئی ایم ایف نے ہمارے ساتھ زیادتی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…