جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ایٹمی دھماکوں کے بعد سی پیک دھماکے پر پاکستان دشمن حلقوں نے نوازشریف کو عہدے سے ہٹایا، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کے بعد سی پیک دھماکے پر پاکستان دشمن حلقوں نے نوازشریف کو عہدے سے ہٹایا ،پاکستان کو ایک بار پھر چندے اور فطرانے لینے والا ملک بنا دیا گیا ہے ،ہم پھر پاکستان کو خود دار ملک بنانے کے لیے پر عزم ہیں ،یوم تکبیر

کے ساتھ یوم جمہورت بھی انشاللہ بنائیں گے جہاں لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہو سکے،پی ڈی ایم سے علیحدگی کا فیصلہ پی پی پی اور اے این پی کا اپنا تھا،29مئی کو ہم آٹھ جماعتیں اپنی حکمت عملی طے کریں گی۔ جمعرات کو یہاں احسن اقبال نے خرم دستگیر اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جب بھارت نے پانچ ایٹمی دھماکے کر کے ہماری غیرت کو چیلنج کیا تھا ،نواز شریف نے عوامی امنگوں کے مطابق بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں چھ دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا،نواز شریف کو امریکی صدر سمیت بڑی طاقتوں نے فون کیے لیکن نواز شریف نے عوام کی قومی غیرت کے مطابق فیصلہ کیا ،یہ دن ہمارے قومی غیرت اور خودمختاری کے تحفظ کا دن ہے ،اس دن ہم نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا تو ہمارے خلاف سازشیں شروع ہو گئی ،وہ وزیر اعظم جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اسے جیل میں ڈالا گیا اور پھر ملک بدر کرایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ ایک بار پھر پاکستان کے عوام نے نواز شریف کو منتخب کیا تو ہم نے چھیالیس ارب روپے کے منصوبے شروع کیے ،پھر نواز شریف نے سی پیک کا دھماکا کیا تو پاکستان کے دشمن حلقوں نے سی پیک کے دھماکے کرنے والے وزیر اعظم کو پھر عہدے سے ہٹایا اور جیل میں ڈال دیا ، انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ایک بار

پھر چندے اور فطرانے لینے والا ملک بنا دیا گیا ہے ،ہم ایک بار پھر پاکستان کو خود دار ملک بنانے کے لیے پر عزم ہیں ،یوم تکبیر کے ساتھ یوم جمہورت بھی انشاللہ بنائیں گے جہاں لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہو سکے۔ انہوںنے کہاکہ ہم بجٹ تجاویز پر ہم نے عشائیہ دیا تھا ،پی ڈی ایم سے علیحدگی کا فیصلہ پی پی پی اور اے این پی کا اپنا تھا ،انتیس مئی کو پی ڈی ایم کا اجلاس بلایا گیا ہے ،ہم آٹھ جماعتیں اپنی حکمت عملی طے کریں گی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…